متحدہ عرب امارات

کاروں کے شیشے رنگنے والوں پر 1500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا، ابوظہبی پولیس کی وارننگ

 

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے بغیر اجازت گاڑیوں کے شیشے رنگنے یا انہیں 50 فیصد سے زیادہ رنگنے والوں پر 1500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ابوظہبی پولیس کیجانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں وضاحت کی گئی ہے کہ ٹریفک قوانین کے اندر شیشے رنگنے کی جو حد مقرر کی گئی ہے وہ مختلف تحقیقات پر مبنی ہے۔ ان تحقیقات میں یہ جانا گیا تھا کہ کس سطح تک شیشے رنگنے سے ڈرائیور کی حد نگاہ پر اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید برآں، کاروں ونڈوز کے لیے رفلیلکٹیو یا دھندلے شیشے کے استعمال بھی ممنوع ہے۔ بلکہ ونڈ شیلڈ یا پچھلے  شیشے کو رنگنے کے لیے صرف کالے اسٹٰیکر کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

پولیس کی جانب سے مزید وارننگ دی گئی ہے کہ بغیر اجازت حاصل کیے کار کے اسٹیکر اتارنے والوں پر 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کے  لیے گاڑی کی شناخت کرنا مشکل ہوتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایسے جرمانوں کے نفاذ کا مقصد روڈ سیفٹی کو بڑھانا ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ایکسپائر ٹائروں کے ساتھ گاڑی چلانے والوں پر ابوظہبی میں 500 درہم جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button