متحدہ عرب امارات

بریکنگ نیوز: ابوظہبی نے ویکسین شدہ تمام مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی ایمرجنسی، کرائسز، اینڈ ڈیزاسٹر کمیٹی نے بیرون ممالک سے ابوظہبی آںے والے مسافروں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ آج جاری کیے گئے بیان کے مطابق شہریوں، رہائشیوں اور سیاحوں کے لیے ٹریول پروسیجر 5 ستمبر بروز اتوار سے نافذ ہوجائے گا۔

تاہم مسافروں کو درج ذیل ہدایات پر عمل کرنا ہوگا:

  • ویکسین لگوا لینے والے اور نہ لگوانے والے مسافروں کو ابوظہبی کے لیے روانگی سے پہلے 48 گھںٹوں کے اندر کورنا پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • گرین لسٹ ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو ابوظہبی پہنچنے پر ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا، اور انہیں قرنطینہ نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ابوظہبی قیام کی صورت میں قیام کے 6ویں روز ایک مزید پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • جبکہ دیگر ممالک سے آنے والے ویکسین شدہ مسافروں کو بھی ابوظہبی پہنچنے پر قرنطینہ نہیں کیا جائے گا تاہم، انہیں ابوظہبی پہنچنے پر ایک پی سی آر ٹیسٹ اور قیام کی صورت میں چوتھے اور آٹھویں روز مزید ایک اور پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
  • جبکہ گرین لسٹ ممالک سے آنے والے وہ مسافر جنہوں ویکسین نہیں لگوائی انہیں ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آرٹیسٹ کروانا ہوگا، قیام کی صورت میں قیام کے 6ویں اور 9یں روز پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ تاہم قرنطینہ ایسے مسافروں کو بھی نہیں کیا جائے گا۔
  • تاہم، گرین لسٹ کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے ایسے مسافر جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی انہیں ابوظہبی پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ انہیں 10 دنوں کے لیے قرنطینہ کیا جاے گا اور انہیں 9ویں دن مزید پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button