خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

ابوظہبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن شروع ہوگئی

خلیج اردو: ابوظہبی انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن (ایڈی ہیکس) کا 19واں ایڈیشن پیر کو شروع ہوگیا ہے، جس میں 58 ممالک کی 900 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

یہ سات روزہ نمائش الظفرہ ریجن میں حکمران کے نمائندے اور امارات فالکنرز کلب (ای ایف سی) کے چیئرمین عزت مآب شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں ہورہی ہے۔ ایڈی ہیکس میں متحدہ عرب امارات اوربیرون ملک سے 130 سے ​​زیادہ مصور، فنکار، فوٹوگرافرز، خطاط، مجسمہ ساز اورآرٹ گیلریز کے علاوہ 100 سے زیادہ ماہرین شریک ہیں۔

11 متنوع شعبوں، فنون و دستکاری، گھڑ سواری، فالکنری، شکار کی سیاحت و سفاری، شکار اور کیمپنگ کا سامان، شکاری بندوقیں، ماحولیات و ثقافتی ورثے کا تحفظ، بیرونی تفریحی گاڑیاں و آلات، ویٹرنری مصنوعات و خدمات، ماہی گیری کا سامان اور سمندری کھیل کی نمائش کی جارہی ہے۔

ایڈی ہیکس کے اس سال کے ایڈیشن کا اہتمام امارات فالکنرز کلب نے کیا ہے۔ اس کے باضابطہ اسپانسرزمیں ماحولیاتی ایجنسی ابوظہبی، بین الاقوامی فنڈ برائے تحفظ ہوبارا ، اور ابوظہبی نیشنل ایگزیبیشن سینٹر شامل ہیں جہاں اس ایونٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button