متحدہ عرب امارات

ابوظہبی ٹول گیٹ کے لیے 70 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروا لی، حکومت کی خواہشمند افراد کو جلد رجسٹریشن کروانے کی ہدایت

خلیج اردو آن لائن:

ابوظہبی حکام کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہےکہ ابوظہبی ٹول گیٹ سسٹم کو استعمال کرنے کے لیے 70 ہزار سے زائد افراد نے رجسٹریشن کروا چکے ہیں۔

ابوظہبی کے ٹرانسپورٹ سے متعلق محکمے آئی ٹی سی نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے درب سسٹم پر رجسٹریشن کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹول گیٹ سسٹؐم 2 جنوری سے کام شروع کر دے گا۔

مزید برآں، آئی ٹٰی سی حکام کی طرف سے مزید افراد کو ہدایت کی گئی ہےکہ وہ درب سسٹم کے ذریعے اپنی رجسٹریشن جلد مکمل کروائیں۔

رجسٹریشن کے لیے درج ذیل لنک پر کلک کریں یا درب موابائل ایپ ڈاؤنلوڈ کریں:

http://darb.itc.gov.ae

یہ سسٹم ابوظہبی میں داخل ہونے والے چار پلوں پر لگایا جائے گا۔ اور ٹریفک کے رش کے اوقات کے دوران ان پلوں سے گزرنے گزرنے والوں سے 4 درہم وصول کیے جائیں گے۔

آپ اس سسٹم کے لیے انفرادی سطح پر یا کپمنی کی سطح پر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن کی فیس 100 درہم ہے جس میں سے 50 درہم آپ کے اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button