خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

کووڈ -19 کے قریبی رابطوں اور تصدیق شدہ مثبت کیسز کے لیے آئسولیشن اور قرنطینہ کے اپ ڈیٹڈ اصول کیا ہیں؟

خلیج اردو: اگر آپ، یا آپ کے کسی جاننے والے کو حال ہی میں کرونا ہوا ہو، تو آپ ضرور سوچ رہے ہوں گے کہ اپ ڈیٹڈ آئسولیشن اور قرنطینہ کے کون سے طریقہ کار پرعمل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں ابوظہبی پبلک ہیلتھ سنٹر (ADPHC) نے حال ہی میں اپنے آفیشل سوشل میڈیا چینلز پر ایک مرحلہ وار گائیڈ پوسٹ کی ہے جسکے مطابق اگر کسی شخص کا ٹیسٹ مثبت آتا ہے یا کسی ایسے شخص کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے جس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے تو اسے کیا کرنا چاہیے۔
دبئی ہیلتھ اتھارٹی (DHA) کی ایڈوائزری کی بنیاد پر دبئی میں قرنطین کے تفصیلی طریقہ کار کے لیے، درج ذیل ہدایات پر عمل کریں

اگر میرے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آتا ہے تو میں کیا کروں؟
اگر آپ کے PCR (Polymerase Chain Reaction) ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے، تو ADPHC کے مطابق مندرجہ ذیل اقدامات پر عمل کرنا ہے:

1. دوبارہ ٹیسٹ کے لیے قریب ترین Seha Drive-Thru اسکریننگ سینٹر جائیں۔ اگر آپ کو درمیانے درجے سے لیکر شدید قسم کی علامات ظاہر ہورہی ہیں، تو قریبی پرائم اسسمنٹ سنٹر پر جائیں۔
2. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے، تو 24 گھنٹے انتظار کریں اور دوبارہ ٹیسٹ کریں۔ اگر آپ کے دوسرے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ بھی منفی آتا ہے، تو ADPHC عوام کو مشورہ دیتا ہے کہ وہ اپنی معمول کی زندگی جاری رکھیں۔
3. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے،
– طبی رائے کی بنیاد پر، گھر میں یا قرنطین سنٹرز میں مثبت کیسز کو الگ تھلگ کردیں۔
ہسپتالوں میں شدید علامات والے کیسز کو بھِی الگ تھلگ کریں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کریں۔
– دو منفی نتائج 24 گھنٹے کے وقفےسے دہرائے جائیں یا 10 دن کی آئسولیشن مکمل کریں جس میں آئسولیشن کے آخری تین دنوں میں کوئی علامت ظاہر نہ ہو، چاہے آٹھویں دن کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔
اگر میں کسی کرونا مثبت کیس کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں تو میں کیا کروں؟
1. ایس ایم ایس میں موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے لیے نزدیکی نامزد کلوز کانٹیکٹ [قریبی رابطہ] پرائم اسسمنٹ سینٹر تشریف لے جائیں۔
2. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ منفی ہے، اور آپ کو ویکسین لگائی گئی ہے، تو آپ کو سات دن کے لیے قرنطینہ میں رھنا ہوگا اور چھٹے دن دوبارہ ٹیسٹ کرنے پر منفی نتیجہ موصول کرنا ہوگا۔ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگائِی تو آپ کو دس دن کے لیے قرنطینہ میں رھنا ہوگا اورقرنطینہ ختم کرنے کے لیے نوِیں دن دوبارہ ٹیسٹ کرنے پرمنفی نتیجہ پیش کرنا ہوگا-
3. اگر آپ کے پی سی آر ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت ہے،
– طبی رائے کی بنیاد پر، گھر پر یا قرنطین مراکز میں مثبت کیسز کو الگ تھلگ کریں۔ ہسپتالوں میں بھی شدید علامات والے کیسز کو الگ تھلگ کریں اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کریں۔
– دو منفی نتائج 24 گھنٹے کے وقفے پردہرائے جائیں یا 10 دن کی آئسولیشن مکمل کریں جس میں آئسولیشن کے آخری تین دنوں میں کوئی علامت ظاہرنہ ہوئی ہو، چاہے آٹھویں دن کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔p

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button