متحدہ عرب امارات

امریکی فوجیوں کی شیرخوار بچے کی مدد کرنے ولی ویڈیو نے کابل میں جاری افراتفری کی طرف دنیا کو متوجہ کر دیا

خلیج اردو
کابل : ایک ایسی ویڈیو جس میں امریکی فوجی ایک شیرخوار بچے کو کانٹے دار تاروں پر سے اٹھا رہے ہیں اور اس کے والدین اس امید کے ساتھ کہ بچے کو محفوظ مقام پر مبتقل کیا جائے گا ، اسے فوجیوں کے حوالے کررہے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر کی توجہ کابل میں جاری افراتفری کی جانب مبزول ہو گئی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ شیرخوار بچے کا ڈائپر کسک رہا ہے ، اس کا ایک ہاتھ اوپر کو اٹھایا گیا ہے اور وہ ہجوم سے اوپر ہے اس امید کے ساتھ کہ وہ ایئرپورٹ میں داخل ہو جائے۔ اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر کافی توجہ حاصل کی ہے۔

اس ویڈیو نے دنیا بھر توجہ اپنی طرف دلائی ہے جہاں چھ ہزار امریکی فوجیوں نے ایئرپورٹ کا کنٹرول تب سے سنبھالا ہے جب سے افغانستان پر طالبان نے قبضہ کیا ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچے کے والدین فوجیوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ بچے کا خیال رکھے اور اسے نورویجن اسپتال لے جائے جو ایئرپورٹ کی حدود میں ہے۔

فوجیوں نے بچے کو اسپتال لے جاکر اس کا علاج کیا اور اسے دوبارہ اس کے والد کے سپرد کیا۔ اس طرح کی کئی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس میں فوجی مرد یا خواتین ان بچوں کے ساتھ لاڈ پیار کرتے یا ان کا خیال رکھتے دیکھائی دیتے ہیں۔

ایسے کئی تصویریں ہیں جو سہمے ہوئے افغان باشندوں کے ایئرپورٹ سے فرار کی کوشش کے دوران لی گئی ہے جن میں سے ایک سی سیونٹین کارگو ایئرکرافٹ میں سوار ہونے کیلیے ہزاروں کی تعداد میں افغان موجود ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button