متحدہ عرب امارات

یو اے ای: افریقی لائف گارڈ خاتون نے ایک بچے کو ڈوبنے سے بچا لیا

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی فجیرہ امارات کے میراج ہوٹل میں ایک افریقی لائف گارڈ خاتون نے ایک دو سالہ بچے کو ڈوبنے کے بعد جانبحق ہونے سے بچا لیا۔ لائف گارڈ نے بچے کے حواس بحال کرنے میں مدد دی۔

بچے کی فیملی سوئمنگ پول کے پاس بیٹھی تھی جب بچہ پول میں گر گیا۔ لیکن لائف گارڈ اینجل ناکاپیٹو کے فوری رد عمل نے بچے کی جان بچا لی۔

اینجل ناکاپیٹو نے حال ہی میں جان بچانے کی ٹریننگ حاصل کی تھی۔ جو بچے کو بچانے میں اس کے کام آئی۔

اس کے علاوہ گزشتہ ہفتے ہی راس الخیمہ امارات کے سول ڈیفنس کے 42 سالہ سارجنٹ نے جیت سکائی کا استعمال کرتے ہوئے 3 منٹوں میں 5 سالہ بچے کو ساحل پر ڈوبنے سے بچایا تھا۔

راس الخیمہ سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر کی جانب سے سارجنٹ کی اس بہادری اور پھرتی پر اسے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔

Source: Gulf Today

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button