متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی ایئرشو 2021 میں صرف پانچ دنوں میں 286 بیلین درہم کے معاہدے کیے گئے

خلیج اردو
17 نومبر 2021
دبئی :2021 میں کرونا وائرس کے بعد بحالی کے عمل کو تقویت پہنچانے والا دنیا کا سب سے بڑا میلا دبئی ایئرشو ایوی ایشن کے شعبے میں سب سے بڑا ایونٹ ہے۔ آج جمعرات تک شو کے آغاز کے پانچ دنوں میں 286.5 بلین درہم مالیت کے معاہدے ہوئے ہیں۔ اس بار کے ایڈیشن نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پچھلے ایڈیشن میں 100 بلین کی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔

کرونا وائرس نے جب اقتصادی اور کاروباری شعبوں سمیت ہر شعبے کو متائثر نہیں کیا تھا ، تب 2019 میں منعقدہ ایئر شو میں 183.6 بلین درہم کے معاہدے کیے تھے۔

دبئی ورلڈ سینٹرل کے المکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 14 سے 18 نومبر تک منعقد ہونے والا دبئی ایئر شو 2021 دراصل اب تک کا سب سے بڑا میلا ثابت ہوا ہے۔ شو نے 371 نئی کمپنیوں کے ساتھ 1,200 نمائش کنندگان کو مائل کیا۔ تقریباً 148 ممالک سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں ، سرمایہ داروں اور خریداروں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا اور ان میں سے 13 نے شرکت کرکے پہلی بار ایونٹ کی حیثیت کو عالمی ایونٹ کے طور پر استحکام فراہم کیا۔

شو میں زمین اور فضا میں دنیا کے 160 سے زیادہ جدید ترین طیاروں کو بھی دکھایا گیا ہے۔ یورپی ایرو اسپیس کمپنی ایئربس کو 408 طیاروں کا آرڈر ملا ۔ اسے 269 فرم اور 139 کمٹمنٹ ملے جس کے بعد وہ اس شو میں کامیاب رہنے والے کمپنی ثابت ہوئی۔

شو کے آغاز والے دن، اینڈیگو پارٹنر پورٹ فولیو ایئر لائنز نے 255ایئر بس کےاے 321 نیو فیملی طیاروں کے 255 طیاروں کا آرڈر دیا جس کی کل مالیت 121 بلین بنتی ہے جو پانچ روزہ ایئر شو میں اب تک کا سب سے بڑا آرڈرثابت ہوا۔

امریکی ایئر لیز کارپوریشن نے 111 طیاروں کے معاہدے پر دستخط کیے جس میں ایئربس کی مختلف قسمیں شامل ہے ۔ اس میں 55 بلین درہم کا نیا اے 350 فریٹر شامل ہے۔ شو کےتیسرے دن، الجزیرہ ایئرویز نے 28 اے 321 نیووز کا آرڈیا دیا جبکہ اس بار نائجریا بھی اے 220 او ایس کے 10 جہاز خرید کر ایئر بس کا صارف بن گیا ۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ نے بھی ائیر شو کے دوران کچھ آرڈرز حاصل کیے ہیں جن میں بھارت کی آکاسا ایئر کے ساتھ 33 بلین درہم کا ایک بڑا معاہدہ بھی شامل ہے۔ اس نے ایمریٹس اسکائی کارگو کے ساتھ دو مال بردار جہاز فروخت کرنے کے معاہدے پر بھی دستخط کیے۔ اسی طرح بوئنگ نے ایئر تنزانیہ کے ساتھ چار طیاروں اور متحدہ عرب امارات کی کمپنیوں کے ساتھ دفاعی معاہدے بھی کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے ایئر شو میں یورپی، امریکی اور ایشیائی ٹھیکہ داروں اور سپلائرز کے ساتھ 22.5 بلین درہم کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی ایئرفورس اور ایئر ڈیفنس نے پہلے روز ابوظبہی میں کام کرنے والی ایڈوانس ٹیکنالوجی گروپ کو مرمت اور سیئرپارٹس سمیت مختلف حوالوں سے گیارہ بیلین ملیت کا ٹھیکہ دیا ہے۔
Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button