متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : ٹریفک جرمانوں پر 50 فیصد رعایت سے ہمیں اپنے واجب الادا جرمانہ ادا کرنے میں مدد ملے گی ، رہائشی

خلیج اردو
17 نومبر 2021
شارجہ : شارجہ میں تریفک جرمانوں پر پچاس فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا ہے جو 2003 کے بعد خلاف ورزیوں پر لگائے گئے جرمانوں پر دی جائے گی اور یہ رعایت رواں سال کے 21 نومبر سے 31 جنوری 2022 تک رہے گی۔

شارجہ کے رہائشیوں نے حکام کی جانب سے دیئے گئے اس رعایت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

شارجہ کے رہائشی احمد الطویل نے کہا ہے کہ جرمانوں پر رعایت کا اعلان ایک بہترین فیصلہ ہے جو شارجہ پولیس اور ایمریٹس ایگزیکٹو کونسل نے لیا ہے۔ اس آفر سے ڈرائیوروں کو اپنے جرمانے ادا کرنے میں آسانی ہوگی۔

الطویل کا کہنا ہے کہ انہوں نے 500 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہے اور اس رعایت سے انہیں کافی فائدہ ہوگا۔ وہ اپنی خلاف ورزی کے بارے میں بتاتا ہے کہ انہوں نے غلط جگہ پارکنگ کی تھی جس سے راستہ بند ہوگیا تھا اور ٹریفک کی روانی متائثر ہوئی تھی۔

ایک اور ایمریٹس میں رہنے والے انیس خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے 1500 درہم کا جرمانہ ادا کرنا ہے۔ انہوں نے تین خلاف ورزیاں کیں تھیں جن کو سنگین خلاف ورزیوں میں شامل نہیں کیا گیا ہے اور ان کیلئے رعایت نہیں ہوگی۔

ایک اور ڈرائیور ساجو کمار کا کہنا ہے کہ یہ رعایت نہ صرف بہت بڑی سخاوت ہے بلکہ یہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے ادا کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کافی اچھی اسکیم ہے لیکن بدقسمتی سے کچھ جرمانوں پر یہ رعایت موجود نہیں۔

ڈرائیور راشد الشمسی کا کہنا ہے کہ جرمانوں پر رعایت کی خبر نے انہیں بہت خوشی دی۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ مختلف امارات میں خلاف ورزیوں کا مرتکب ہے۔

شارجہ اور عجمان میں رعایت کی خبر نے مجھے کافی خوشی پہنچائی۔ میں فجیرہ اور راس الخیمہ پر رعایت کیلئے انتظار کررہا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button