متحدہ عرب امارات

انڈیا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کل سے فضائی سفر کے آغاز کا اعلان

فضائی سفر کے لیے بکنگ صرف یو اے ای کے رہائشی ویزے کے حامل افراد کے لیے کھولی گئی ہیں

 

خلیج اردو آن لائن: بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس کی جانب سے جمعرات کی شام کو دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے درمیان پروازیں شروع  کرنے کے اعلان کیا گیا ہے۔ بھارت اور یو اے ای کے درمیان فضائی سفر کا آغاز کل مورخہ 31 جولائی سے ہوگا۔ اور بکنگ 15 اگست تک جاری رہے گی۔

مارچ سے بھارت میں پھنسے بہت سارے شہریوں کے لیے اسے ایک خوش آئند خبر کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

تاہم ایئر لائن کی جانب سے بتایا گیا ہے فضائی سفر کے لیے بکنگ صرف یو اے ای کے رہائشی ویزے کے حامل افراد کے لیے کھولی گئی ہیں۔ رہائشی ویزے کے حامل افراد کوبھی سفر سے پہلے ICA  ہر GDRFA کی اجازت لینی ہوگی۔ اور سفر سے پہلے گورنمنٹ کی طرف نامزد لیبارٹری کروائے گئے کورونا ٹٰیسٹ کی پرنٹ کاپی فراہم کرنا ہوگی۔

ایئر لائن کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسے افراد جن کے ICA  اور GDRFA کی جانب جاری کردہ اجازت نامے کی میعاد ختم ہوچکی ہے وہ سفر نہیں کر سکتے۔ یو اے ای کی طرف سفر کے لیے انہیں نئے اجازت نامے کے لیے اپلائی کرنا ہوگا۔

بھارت سے دبئی سفر کے لیے دیگر قواعد و ضوابط درج زیل ہیں:

  • حکومت کی جانب سے نامزد لیبارٹری سے کروائی گئی کورونا ٹیسٹ کی منفی رپورٹ سفر کے لیے ضروری ہے۔ اور رپورٹ 96 گھنٹے سے زیادہ پرانی نہیں ہونی چاہیئے۔
  • دبئی پہچنے پر ایئر پورٹ پر کورونا کے لیے پی سی آر ٹیسٹ کروانا ہوگا۔ اور رپورٹ آنے تک آپ کو اپنی رہائش گاہ پر رہنا ہوگا۔ رپورٹ مثبت آنے کی صورت میں خود کو قرنطینہ کرنا ہوگا۔
  • ابوظہبی ایئرپورٹ پہنچنے پر بخار کی جانچ اور پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔
  • شارجہ ایئرپورٹ پہنچنے پر پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button