متحدہ عرب اماراتعالمی خبریں

امریکہ:مفرور سابق پولیس اہلکار کی تلاش کے دوران گاڑی سے چار افراد کی لاشیں برآمد

خلیج اردو 19 نومبر2021:حکام کے مطابق گزشتہ روز ایک گاڑی سے چار افراد مردہ حالت میں ملے ہیں۔مذکورہ گاڑی میری لینڈ کے ایک سابق پولیس اہلکار کی گاڑی سے مماثلت رکھتی ہے جس کی تلاش کی جارہی ہے۔سابق پولیس اہلکار پر دو لڑکیوں کو زبردستی لیجانے کا الزام ہے۔

 

 

میری لینڈ پولیس کی ترجمان الینا روسو نے بتایا کہ چاروں افراد کی لاشیں اس وقت ملیں جب بالٹی مور کاونٹی میں ہونے والے واقعے کے بعد سرچ آپریشن کے دوران امیں ایک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ کار جب میری لینڈ میں داخل ہوئی تو روکے جانے پر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی جو تیزی رفتاری کے باعث سائید پر لگے باڑ سے ٹکرا گئی۔پولیس اہلکاروں نے گاڑی کو گھیرے میںلیا۔ترجمان کے مطابق  متعدد بار گاڑی کے اندر موجود افراد سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تاہم کوئی جواب نہ ملا۔گاڑی کے اندر دھواں ہونے کے باعث کچھ نظر نہیں آرہا تھا۔پولیس اہلکاروں نے جب گاڑی کی تلاشی لی تو ڈرائیور سمیت چار افراد پچھلی سیٹوں پر پائے گئے جن میں سے دو افراد نابالغ تھے۔ایسا ملعوم ہوتا ہے کہ تمام افراد کو گولیاں ماری گئیں۔ تین افراد کو موقع پر ہی مردہ قرار دیا گیا جبکہ ایک نابالغ کو اسپتال میں مردہ ڈکلئیر کیا گیا۔

 

 

میری لینڈ ہولیس کی ترجمان نے تحقیقات جاری ہونے کے باعث تمام افراد کی شناخت بتانے سے معذرت کی۔انہوں نے بتایا کہ تفتیش کاروں کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ میری لینڈ میں ہونے والے دیگر دو واقعات سے جڑا ہوا ہے۔

 

بالٹی مور کاونٹی پولیس کی چیف میلیسا حیاٹ نے بتایا کہ میری لینڈ پولیس کے سابق افیسر ویکوسا نے بدھ کے روز ایک درائیور کو گاڑی سمیت اغوا کیا تاہم بعدازاں ڈرائیور کو چھوڑ دیا گیا۔ویکوسا کے پاس ایک ہینڈگن بھی تھی جبکہ دو نوجوان لڑکیاں بھی گاڑی میں موجود تھیں۔

 

پولیس نے بتایا کہ ویکوسا نے اتوار کا ایک خاتون پر اسکے گھر میں حملہکیا تاہم وہ وہاں سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوئی۔ خاتوں نے پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد جب پولیس خاتون کے گھر پہنچی تو ویکوسا اور دونوں لڑکیاں  غائب تھیں۔ بالٹی مور کاونٹی پولیس کے مطابق ویکوسا کو اگست میں ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button