متحدہ عرب اماراتپاکستانی خبریں

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانیوں نے حکومت پاکستان کی جانب سے ووٹ کا حق دینے کا قانون پاس کرنے کا خیر مقدم کیا ہے

خلیج اردو 22 نومبر 2021
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی شہریوں نے پارلیمنٹ کی جانب سے پاس کرائے گئے بل کا خیر مقدم کیا ہے جس میں بیرون ملک مقیم رہائش پذیر پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔
بدھ کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی اصلاحات میں ترامیم کا بل منظور کیا گیا جس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا گیا ہے۔

 

متحدہ عرب امارات میں رہائش پذیر پاکستانی شہری عرفان افسراعوان نے متحدہ عرب امارات سمیت پوری دنیا میں مقیم  پاکستانی شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف کی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے کئی سالوں سے جاری جدوجہد بالآخر کامیاب ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین تین اقدام ہے جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنے ملک میں ہونے والی قانون سازی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

 

نو ملین سے زائد پاکستانی دنیا کے مختلف ممالک میں رہائش پذیر ہیں ہیں جن میں سے ایک بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں بھی ہے۔

 

بیرون ملک مقیم پاکستانی ہر ماہ اربوں روپے ملک بھیجواتے ہیں۔سیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے 2.5 بلین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جو کہ گزشتہ برس اسی مہینے کی ترسیلات زر کے مقابلے میں 10 فیصد زیادہ ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں نے رواں مالی سال سال 29 اعشاریہ چار بلین ڈالر ہر پاکستانی بھیجوائے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button