متحدہ عرب امارات

دبئی میں آسٹرا زینیکا کورونا ویکسین استعمال کے لیے منظور: جانیے کون اس ویکسین کو اور کہاں سے لگوا سکتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی نے آکسفورڈ کی جانب سے تیار کی گئی کورونا ویکسین کو استعمال کے لیے منظور کر لیا ہے۔ دو فروری کو حکام کی جانب سے آسٹرا زینیکا ویکسین کی پہلی کھیپ دبئی پہنچنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت دبئی میں چینی کمپنی کی تیار کردہ سائینوفارم اور امریکی کمپنی فائزر کی تیار کردہ ویکسین تمام رہائشیوں اور شہریوں کو مفت لگائی جا رہی ہے۔ اور اب آسٹرا زینیکا تیسری ویکسین ہوگی جو شہریوں کو لگائی جائے گی۔

دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا گیا کہ کہ یہ ویکسین کون لگوا سکتا ہے اور کہاں سے لگوائی جا سکتی ہے۔

کون سے افراد اس ویکسین کو لگوا سکتے ہیں؟

جواب:

یہ ویکسین درج ذیل افراد کے لیے دستیاب ہوگی:

پہلی کیٹگری:

  • اماراتی رہائشی،
  • دبئی کے وہ رہائشی جو کسی متعدی بیماری میں مبتلا ہیں،
  • معذور افراد،
  • اور یہ ویکسین 18 سال اور 60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو لگائی جائے گی۔

دوسری کیٹگری:

  • فرنٹ لائن ورکرز،
  • اور اہم شعبوں کو ملازمین کو لگائی جائے گی۔

ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

جواب:

پہلی کیٹگری میں آںے والے افراد آسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے کے لیے اپوائنٹمنٹ حاصل کرنے کے لیے ڈٰی ایچ اے کی ہاٹ لائن 800342 پر کال کریں، پھر کورونا ویکسین کی آپشن کا انتخاب کریں، اس کے بعد ویکسین اپوائنٹمنٹ کا انتخاب کریں، اور اس کے بعد آپ آسٹرا زینیکا کا انتخاب کر کے اپنی اپوائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

جبکہ دوسری کیٹگری میں آنے والے افراد ویکسین لگانے کے لیے اپوائنٹمںٹ کا شیڈیول متعلقہ ادارے اور ڈی ایچ اے کے درمیان مشاورت کے بعد طے کیا جائے گا۔

ویکسین لگوانے کے لیے کس سنٹر میں جانا ہوگا؟

جواب:

پہلی کیٹگری میں آنے والے افراد کو شیخ زید روڈ پر دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں قائم ون سنٹرل ویکسینیشن سنٹر میں جانا ہوگا۔

جبکہ دوسری کیٹگری میں آنے والے افراد کو ڈی ایچ اے ویکسینیشن فیلڈ سنٹر جانا ہوگا۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button