متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں نوکری سے متعلق خفیہ معلومات افشاء کرنے پر 1 ملین درہم جرمانہ ہو سکتا ہے

 

خلیج اردو آن لائن:

اگر آپ متحدہ عرب امارات میں نوکری کر رہے ہیں تو دوسروں کو اپنی نوکری اور اپنے کام کے بارے میں بتاتے ہوئے آپ کو محتاط رہنا ہوگا۔

متحدہ عرب امارات کے پبلک پراسیکیوشن نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لوگوں کو اپنی نوکری سے متعلق معلومات دوسرے کے ساتھ شیئر کرنے پر ہونے والے پریشانی کے بارے میں آگاہ کیا گیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کی جانب سے لوگوں کو تنبیہ کی ہے کے بلا اجازت نوکری کی خفیہ یا صیغہ راز میں رکھی جانے والی معلومات دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے پر پکڑے جانے پر آپ کو قید کی ساتھ ساتھ 1 ملین درہم تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے۔

سائبر لاء:

درج بالا سزا یو اے ای کے 2012 کے فیڈرل قانون نمبر 5، جسے سائبر لاء بھی کہتے ہیں کہ دفعات کے تحت ہے۔

اس قانون کے آرٹیکل 22 کے مطابق "جو کوئی بھی شخص بغیر اجازت کے کوئی کمپیوٹرنیٹ ورک، ویب سائٹ، یا انفارمیشن ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے کوئی ایسے خفیہ معلومات دوسرے کے ساتھ شیئر کرتا ہے جو اسے اپنے کام وجہ سے حاصل ہوئی تو اس  شخص کو 6 ماہ قید کی سزا اور 5 لاکھ ، زیادہ سے زیادہ 1 ملین درہم جرمانے کی سزا دی جائے گی، یا ان دونوں میں سے کوئی ایک سزا دی جائے گی”۔

مزید برآں، خیال رہے کہ سائبر لاء کے مطابق الیکٹرونک ذرائع سے بغیر اجازت کے حاصل کی گئی معلومات کو بھی افشاء کرنا غیر قانونی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button