متحدہ عرب امارات

ہیٹی میں انتہائی شدت کا زلزلہ ، 304 افراد ہلاک اور1800 زخمی

خلیج اردو
15 اگست 2021
ہیٹی : گزشتہ روز ہیٹی میں 7.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں 304 افراد ہلاک جبکہ 1,800 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزیر اعظم اریئل ہنری نے کہا ہے کہ جن علاقوں میں ٹاؤنز اور اسپتال تباہ ہوئے ہیں ، وہاں امدادی سامان پہینچایا گیا ہے جبکہ اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کے علاج کیلئے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

زلزلے کا مرکز دالحکومت پوڑ او پرنس سے 125 کلومیٹر دور ہے۔ ہیٹی کی سول پروٹیکشن ایجنسی نے بتایا ہے کہ ریکسیو آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

زلزلےکے مرکزکے قریب ترین بڑا شہر لیس کیز تھا جس کی آبادی 126،000 کے قریب ہے۔

بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد زخمی افراد تاحال طبی امداد کے منتظر ہیں اور لوگ گرنے کے خوف سے رہائشی عمارتیں خالی بھی کر رہے ہیں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے زلزلے میں نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے یو ایس ایڈ کو فوری طور پر متحرک کیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button