متحدہ عرب امارات

طالبان نے جلال آباد کو سیل کر دیا ، دارلحکومت کا مشرق سے رابطہ منقطع کر دیا

خلیج اردو
15 اگست 2021
کابل : افغان طالبان نے جلال آباد شہر کو سیل کرکے اس کا دارلحکومت سے رابطہ منقطع کر دیا ہے۔ ایسے میں جب امریکہ اور نیٹو افغانستان سے نکل رہے ہیں ، طالبان ملک کے مختلف جگہوں پر پھیل رہے ہیں۔

طالبان نے گورنر ہاؤس میں موجودگی کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کیں ہیں۔ جلال آباد ننگرہار صوبے کا دارلحکومت ہے۔

اس صوبے کے رکن اسمبلی ابراراللہ مراد نے ایوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ عمائدین کی جانب سے جرگہ کے بعد عسکریت پسندوں نے جلال آباد کو قبضہ میں لیا۔

یہ قبضہ اتوار کو طالبان کی جانب سے گزشتہ ہفتے کے دوران تیزی سے حاصل ہونے والی کامیابیوں کے بعد آیا ہے جس سے افغانستان کی مرکزی حکومت پر دباؤ پڑا ہے کہ امریکہ ، برطانوی اور کینیڈا کی افواج اپنے سفارتی عملے کی مدد کیلئے فوجیوں کو وہاں پہنچی ہیں۔ طالبان کی پیش قدمی سے بچنے کیلئے ہزاروں افراد کابل میں داخل ہو چکے ہیں۔

ملک کے چوتھے سب سے بڑے شہر مزار شریف کے ہفتے کو قبضہ کیے کے بعد فورسز اور دو طاقتور سابق جنگجوؤں نے طالبان کو پورے شمالی افغانستان پر کنٹرول دے دیا ہے۔

ہفتے کے روز افغان صدر اشرف غنی نے ٹیلی ویژن پر تقریر کی ۔ حالیہ طالبان کے قبضے کے بعد یہ ان کی پہلی عوامی تقریر تھی۔

اشرف غنی نے کہا کہ ہم نے حکومت کے اندر بزرگوں اور سیاسی رہنماؤں ، کمیونٹی کی مختلف سطحوں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ اپنے بین الاقوامی اتحادیوں کے ساتھ مشاورت شروع کی ہے۔جلد ہی نتائج آپ کے ساتھ شیئر کیے جائیں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button