متحدہ عرب امارات

سعودی عرب کے خلاف بیان ، بحرین نے لبنان سے اپنے شہریوں کو واپس بلا لیا ہے

خلیج اردو
02 نومبر 2021
دبئی : بحرین نے منگل کے روز اپنے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر لبنان سے واپس آجائیں۔ اسٹیٹ نیوز ایجنسی نے رپورٹ میں بتایا ہے کہ ان کے شہری بنا تعطل کے لبنان چھوڑ دیں۔

سعودی عرب نے جمعہ کے دن لبنان کے سفیر کو ملک بدر کرتے ہوئے وہاں کے تمام درآمدات کو بند کیا ہے جس کے بعد بحریک ، کویت اور متحدہ عرب امارات نے بھی یہی اقدام اٹھایا ہے۔

سعودی عرب نے یہ فیصلہ لبنان کے ایک وزیر کی جانب سے ایک بیان کے بعد لیا ہے جس بیان میں لبنان کے وزیر نے یمن میں سعودی اتحاد کی سربراہی میں کام کرنے والے عسکری اتحاد سے تصادم میں بیان دیا تھا۔ وزیر موصوف نے کہا تھا کہ حوثی باغی اپنا دفاع کررہے ہیں۔

پیر کو متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے شہریوں کو لبنان سے واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔ متحدہ عرب امارات میں وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون نے کہا تھا کہ تمام اماراتی سفارت کار، سفارت خانے کا انتظامی عملہ اور عام شہری لبنان سے واپس آچکے ہیں۔

وزارت خارجہ نے ترقی کی وجہ متحدہ عرب امارات کے لبنان سے اپنے سفارت کاروں اور انتظامیہ کے عملے کو واپس بلانے کے فیصلے کو قرار دیا اور اماراتی شہریوں کو وہاں کی موجودہ سیکیورٹی اور سیاسی صورتحال کی وجہ سے ملک کا سفر کرنے سے روک دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون کے انڈرسیکرٹری خالد عبداللہ بلحوول نے بتایا تھا کہ اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے لبنان میں اپنے شہریوں کے ساتھ رابطہ کیا۔

Source : Khaleej times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button