خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

گنجے آدمی کو دبئی کے ایک ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کو بدنام کرنے پر 5،000 درہم کا جرمانہ

خلیج اردو: دبئی میں ہیئر پروسیجر کرنے کے بعد ہیئر ٹرانسپلانٹ کلینک کو بدنام کرنے اور اس کی توہین کرنے پر ایک شخص پر 5،000 درہم جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

دبئی کے فرسٹ انسینس کورٹ کے مطابق، 37 سالہ مدعا علیہ بر دبئی میں کلینک میں ایک بال ٹرانسپلانٹ سے کروا رہا تھا، لیکن وہ پروسیجر کے دوران ہی ڈاکٹر کا کمرہ سے یہ کہہ کر نکل گیا کہ ڈاکٹر کو خود کچھ علم نہیں۔

اس کے بعد وہ استقبالیہ علاقے میں گیا اور وہاں عملہ پر چلایا اور اسکے بعد کلینک کے ویٹنگ روم میں ہیئر ٹرانسپلانٹ کیلئے منتظر بیٹھے گاہکوں کو وہاں سے جانے کا مشورہ دیا.

ریکارڈز سے ظاہر ہوا ہے کہ اس واقعے کے بارے میں بذریعہ ٹویٹ اس آدمی نے اس کلینک میں ہونیوالے ہیئر ٹرانسپلانٹ کے خلاف لوگوں کو متنبہ کیا.

کلینک میں مارکیٹنگ کے ڈائریکٹر نے گواہی دی کہ مدعا علیہ نے دعوی کیا کہ ڈاکٹر کو ٹرانسپلانٹ کرنا نہیں آتا، یہ بھی الزام لگایا گیا کہ مدعا علیہ نے کلینک کے عملے کی توہین کی ، انہیں چور پکارا ، اور ان سے فیس کی رقم واپس وصول کرنا چاہتا تھا۔

"سرکاری ریکارڈ میں ڈائریکٹر نے کہا کہ مدعا علیہ، ڈاکٹر کے ٹرانسپلانٹ کا عمل ختم کرنے سے پہلے آپریشن روم کے باہر چلا گیا ، اور یہ دعویٰ کیا کہ ڈاکٹر نہیں جانتا ہے کہ بالوں کے فولکلز کو کس طرح نکالنا ہے۔ کلینک چھوڑنے سے پہلے اس نے دیگر صارفین پر چیخیں نکالیں اور انکو ڈرایا ۔

ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ "اس نے ٹویٹر پر کلینک کو بدنام کیا۔” ٹرانسپلانٹ کی تکنیک میں کھوپڑی کے ایک حصے سے بال عام طور پر پیچھے یا اطراف سے بالوں کے گچھے نکال لینا اور گنج والے حصوں میں لگانا شامل ہے۔ مدعا علیہ اگلے اور دن کلینک میں واپس آیا اور استقبالیہ سے کہا کہ انہوں نے اس کیساتھ فراڈ کیا ہے۔ اس نے ایک بار پھر دیگر صارفین کو رخصت ہونے کی تاکید کی۔ “میں نے اسے پرسکون کرنے کی کوشش کی لیکن اس نے انکار کردیا تو میں نے دبئی پولیس کو فون کیا۔
پولیس کلینک پر پہنچی اور مدعا علیہ سے کہا کہ اگر وہ شکایت درج کروانا چاہتا ہے تو دبئی ہیلتھ اتھارٹی سے رجوع کرے۔

مدعا علیہ نے کلینک کی توہین کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ کلینک نے حکام کو شکایت کرنے کے بعد اس کے خلاف مقدمہ درج کرایا۔

دبئی پبلک پراسیکیوشن نے مدعا علیہ پر کلینک کے ڈائریکٹر کی توہین کرنے کا الزام عائد کیا۔

عدالت نے ملزم کو 5000 درہم جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button