متحدہ عرب امارات

افغانستان سے امریکی انخلا کے فیصے پر قائم ہوں ، جو کیا امریکی مفاد کیلئے بہتر ہے، صدر بائیڈن

خلیج اردو
17 اگست 2021
ابوظبہی : امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی انخلا سے متعلق اپنے فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہترین وقت تھا کہ ہم امریکہ سے نل جاتے۔

ہم بیس سالوں تک یہاں رہے اور افغانستان میں ایک مضبوط فوج قائم کی جسے اربوں ڈالر دیئے اور ہر طرح کے اسلحہ سے لیس کیا لیکن اگر افغان فورسز اپنے ملک کیلئے نہیں لڑ سکتے تو امریکہ کیوں لڑے۔

بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں داخل ہونے کا واحد مقصد یہ تھا کہ ہم دہشتگردوں سے امریکہ کو محفوظ بنائیں تاکہ وہ امریکہ پر حملے نہ کریں اور ہم کسی بھی طرح سے وہاں افغانستان کی تعمیر کیلئے نہیں گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان سے کہتے ہیں کہ ہمارے انخلا کے عمل میں کوئی مداخلت نہ کرے اور اگر انہوں نے ایسا کیا تو نتائج بہت سنگین ہوں گے۔

ہمارے چھ ہزار فوجی وہاں موجود ہیں اور ہم اپنے سفارتی عملے اور شہریوں کی حفاظت کو ہر قسم کے حالات میں یقینی بنائیں گے۔

بائیڈن نے اپنی تقریر میں کہا کہ افغانستان کی سیاسی قیادت نے انہیں تنہا چھوڑا اور مشکل وقت میں ملک چھوڑ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس جنگ کو ختم کررہے ہیں اور اور باہمی مشاورت سے وہاں سے فوج نکالنے کا فیصلہ کر چکے ہیں اور کسی بھی طرح سے افغانستان میں مزید فوج بھجوانے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button