متحدہ عرب امارات

سینوفارم ویکسین لگوانے والے اب تین ہفتے بعد بوسٹر خوراک لے سکتے ہیں

خلیج اردو
30 اگست 2021
دبئی : اگر آپ کرونا وائرس کی ویکسین سینوفارم لگواچکے ہیں اور اس بات کو چھ مہینے گزر چکے ہیں تو آپ بیس ستمبر سے ویکسین کی بوسٹر خوراک لگواسکتے ہیں۔

اگر رہائشیوں اور شہریوں نے کرونا کے دونوں ویکسین لگوائے ہوں تو اسے مکمل ویکسین شدہ تصور کیا جاتا ہےلیکن اگر دوسری خوراک لگوائے چھ مہینے گزرے ہیں تو انہیں الہوسن اپلیکیشن میں گرین اسٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے بوسٹر خوراک لینی ہوگی۔

حکام کے مطابق بوسٹر خوراک قوت مدافعت کو بڑھائے گی۔ ان افراد کیلئے تیس دنوں کا گریس پیریڈ ہے جس کے بعد ان کا الہوسن اپلیکیشن گرین اسٹیٹس شو نہیں کرے گا۔

ابوظبہی میں الہوسن اپلیکیشن میں گرین نشان والے شہریوں کو عوامی مقامات میں داخلے کی اجازت ہے۔

جم ، تفریحی سہولیات اور کھیلوں کی سرگرمیوں ، ہیلتھ کلبوں ، ریزورٹس ، عجائب گھروں ، ثقافتی مراکز اور تھیم پارکس کے ساتھ ساتھ یونیورسٹیوں ، اداروں ، سرکاری اور نجی اسکولوں اور بچوں کی نرسریوں تک رسائی کیلئے گرین اسٹیٹس برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔

ایک بار مکمل ویکسین لگوانے کے بعد پی سی آر ٹیسٹ کے منفی نتائج کے بعد ایپلیکیشن پر گرین اسٹیٹس ظاہر ہوتا ہے جو 30 دنوں تک باقی رہتا ہے۔

اگر آپ کو فائزر ویکسین ، یا دیگر منظور شدہ ویکسینوں میں سے مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے ، تو آپ کو اس مرحلے پر تیسری خوراک لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

آپ کسی بھی سیہا ویکسینیشن سینٹر میں پیشگی ملاقات کے بغیر اپنا بوسٹر شاٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button