
خلیج اردو
30 اگست 2021
دبئی : محمد الحمیدی نے متحدہ عرب امارات کیلئے پہلا مڈل جیتا ہے۔ یہ مڈل محمد نے ٹوکیو میں جاری خصوصی افراد کے اولمپکس پیرالمپکس میں اپنے نام کیا ہے۔
درمیانی فاصلے کے چیمپئن نے پیر کو مردوں کی 100 میٹر ٹی 34 میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کے بعد کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔
بطلنا "محمد القايد" يحرز ميدالية برونزية في "#بارالمبية_طوكيو".#برق_الإمارات pic.twitter.com/WJ0EBk5gGh
— برق الإمارات (@UAE_BARQ) August 30, 2021
اماراتی ایتھلیٹ نے 15.66 منٹ میں فاصلہ طے کیا جبکہ تیونس کے ولید کتلا نے 15.01 منٹ کے ساتھ طلائی تمغہ جیتا اور آسٹریلوی ریڈ میک کریکن نے 15.37 منٹ میں ریس مکمل کیا۔
یہ الحمادی کا چوتھا پیرالمپک تمغہ ہے۔ اس سے قبل انہوں نے 2016 کے ریو پیرالمپکس میں طلائی تمغہ جیتنے سے قبل 2012 کے لندن گیمز میں کانسی اور چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کیا تھا۔
Source : Khaleej Times