متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس کےخلاف جنگ: بچوں کا ماسک پہننا لازمی قرار

متحدہ عرب امارات میں باہر آنے جانے پر پابندی اب 90 دن کی روک تھام کے بعد ختم کردی گئی ہے ، اور لوگ دن کے کسی بھی وقت ملک بھر میں جا سکتے ہیں۔ تاہم ابوظہبی میں داخلے پر اب بھی پابندی عائد ہیں. تمام لوگوں کو معاشرتی فاصلے برقرار رکھنے ، حفظان صحت کے پروٹوکول پر عمل کرنے اور کوویڈ ۔19 کے پھیلاؤ سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سخت ہدایت ہے۔

اب 12 سال سے کم عمر کے بچے بھی متحدہ عرب امارات میں مالز ، شاپنگ سینٹرز ، دکانوں اور ریستوراں میں جاسکتے ہیں۔

ابوظہبی میڈیا آفس نے جمعرات کے روز ، یہ واضح کیا ہے کہ 2 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کو ماسک پہننا چاہئے اور ہر وقت احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دو سال سے کم عمر بچوں کے لئے ماسک کی کوئ بات نہیں کی گئی۔

آپسی دوری ، ماسک پہننا ، ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونا اور سینیٹائزر کا استعمال ان احتیاطی تدابیر میں شامل ہیں جو مال میں آنے والے لوگوں پر لاگو ہو گی۔

Source : khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button