متحدہ عرب امارات

امارات کے شہریوں کے لیے بڑی خوشخبری، باڈی بلڈنگ اور یوگا سنٹرز سمیت دیگر کھیلوں کے مراکز جلد کھول دیے جائیں گے

باڈی بلڈنگ سنٹرز یکم جولائی سے چوبیس گھنٹے کام کر سکیں گے، تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا

باڈی بلڈنگ سنٹرز یکم جولائی سے چوبیس گھنٹے کام کر سکیں گے، تاہم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا لازمی ہوگا

تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی کے میڈٰیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ وہ بند کمروں میں ہونے والی کھیلوں کو بحال کرنے کے لیے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں  فٹنس ، باڈی بلڈنگ ، بلیئرڈز اور سنوکر ، یوگا اور بولنگ سینٹرز شامل کھولے جائیں گئے۔

تاہم میڈیا آفس کے جانب سے کورونا وائرس کے پیش نظر کچھ احتیاطی تدابیر بھی گئی ہیں۔ جن پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ ان میں تربیت دینے اور دیگر عملے کے لیے دستانے پہننا اور ہر وقت ماسک پہنے رکھنا لازمی ہوگا۔ مزید برآں ان مراکز میں ہاتھ دھونے  کے لیے صابن اور سینیٹائزر کا موجود ہونا لازم ہوگا، اور نماز ادا کرنے والی جگہیں اور کپڑے تبدیل کرنے کمرے بند رہیں گے۔

میڈیا آفس نے مزید کہا ، ” کورونا کے مشتبہ کیسز کو الگ تھلگ کرنے کے لئے ایک کمرہ نامزد کیا جائے گا ، اور داخلی راستوں پر بخار چیک کرنے کے لیے تھرمل چیک اپ ڈیوائسز نصب کرنی ہوں گی۔” یاد رہے کہ عملے کو کھیلوں کے سامان کو استعمال سے پہلے اور بعد میں جراثیم کش ادویات سے صاف کرنا ہوگا۔ اور ان مراکز میں آنے والوں کے لیے دو میٹر کا سماجی فاصلہ رکھنا ضروری ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button