متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

وزارت صحت نے 1201 ئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے  کورونا وائرس کے 1201 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد771,624 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے 2369 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 833,201 ‬ ہو گئی ہے.

وزارت صحت نے 4 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 2228 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 59,349 ہوگئی ہے.

وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button