متحدہ عرب امارات

دنیا میں میٹاورس کا پہلا کسٹمر سروس سنٹر جو آپ کو ورچوولی ہیلتھ سروسز بھی فراہم کرے گا

خلیج اردو
ابوظبہی : میٹاورس ایک حالیہ ایجاد ہے جس نے دنیا میں طوفان برپا کیا ہے۔ وزارت صحت اور روک تھام نے نئی ٹیکنالوجی سامنے لائی ہے جو آپ کے فبگرٹرپس کی دوری پر ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام نے دنیا کے پہلے میٹاورس ہیپی نس سنٹر کا اجرا کیا ہے۔ یہ سنٹر ورچوولی صارفین کی ضروریات کو تین اطراف اور سپیسز میں آسان طریقے سے ڈیجیٹل اور انٹریکٹیو سنسوری تجربات فراہم کرے گا۔

صحت اور روک تھام کے وزیر عبدالرحمٰن بن محمد ال اویس کا کہنا ہے کہ ورچوئل رئیلٹی ٹیکنالوجی اگلے پچاس سالوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرے گی۔ خاص طور پر جدید ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کی روشنی میںجو کہ دنیا کے بہترین ممالک میں سے ایک ہے۔

انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات صحت سمیت تمام اہم شعبوں میں جدت طرازی کو تیز کرنے میں پیش پیش رہا ہے جبکہ وزارت صحت کا شمار سرکردہ اور فعال حکام میں ہوتا ہے۔

میٹاورس ٹیکنالوجی صارفین کی ضروریات کو تھری ڈائمنشنل میں ڈیجیٹل اسپیس میں دکھاتی ہے۔ عرب ہیلتھ 2022 کے سیاحوں کو فوری طور پر میٹا ہیلتھکی دنیا میں ٹیلی پورٹ کرنے اور کسٹمر ہیپیئن سینٹر کے حقیقی ملازم سے بات کرنے کا موقع ملے گا۔

نئی ٹکنالوجی صارفین کو میٹا ہیلتھ اسپیس میں شامل ہونے اور دونوں شعبوں کے درمیان فاصلہ عبور کیے بغیر اپنے موجودہ مقام سے وزارت کے ورچوئل کسٹمر ہیپی نیس سینٹر میں جانے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

جو لوگ اپنے لین دین کو مکمل کرنے کیلئے وزارت کے کسٹمر ہیپی سینٹرز میں سے کسی ایک میں اپنے گھروں سے جانے سے قاصر ہیں یا مشکل محسوس کرتے ہیں، ان کیلئے ٹوس حل فراہم کرتے ہیں۔

وزارت صحت اور روک تھام میں ڈیجیٹل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر علی العجمی نے خلیج ٹائمز سے گفتگو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات اس جدید ترین ٹیکنالوجی کی پیشکش کرنے والا ایک سرخیل اور سرفہرست مقامات میں سے ایک ہو گا جو لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کسٹمر ہیپی ایگزیکٹیو صارفین کی مدد کیلئے عملی طور پر موجود ہوگا۔ یہ پروگرام قومی ڈیجیٹلائزیشن ایجنڈے کا حصہ ہے جو بالآخر جسمانی خوشی کے مرکز کے دوروں کی تعداد کو کم کر دے گا۔

العجمی نے اسے آسان اور صارف دوست قرار دیا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button