متحدہ عرب امارات

دبئی:اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں میں کلاسز کے آغاز کیلئے پُرعزم

خلیج اردو

دبئی:متحدہ عرب امارات میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث متعدد تعلیمی اداروں نے دوبارہ سے آن لائن کلاسز کا آعاز کر دیا۔متحدہ عرب امارات میں اکتوبر 2021 میں اسکولوں میں سو فیصد حاضری کے ساتھ کلاسز شروع ہوئیں تھیں۔

ابھی اسکولوں کے طلبا کورونا سے پہلے کی روٹین میں واپس آہی رہے تھے کہ ملک میں تشویشناک حد تک تیزی سے پھیلتے کورونا کے باعث متعدد اسکولوں میں ایک بار پھر سے آن لائن کلاسز کا اعلان کر دیا گیا۔اسکولوں میں اساتذہ،دیگر اسٹاف اور طلبا میں کورونا کی تشخیص کے بعد آن لائن کلاسز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔

 

طلبا دوبارہ آن لائن کلاسز کے اعلان پر افسردگی کا اظہار کیا۔ طلبا کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں کلاسز بحال ہوئے ابھی ڈھائی ماہ ہی ہوئے تھے کہ ایک بار پھر سے آن لائن کلاسز کا اعلان کر دیاگیا۔طلبا کے مطابق آن لائن کلاسز میں بتائی جانیوالی چیزوں پر دھیان دینا بہت مشکل ہوتا ہے تاہم موجودہ حالات میں آن لائن کلاسز سب کی حفاظت کیلئے ضروری ہے اس لئے انکو مجبورا اس پر اکتفا کرنا ہوگا۔

آن لائن کلاسز کا انعقاد صرف بچوں کیلئے ہی نہیں بلکل انکے والدین کیلئے بھی ایک چیلنج ہے۔ ایک طالب علم کے والد کے مطابق انکے بچے کو جس ایپلیکیشن پر پڑھایا جاتا ہے وہ کافی مشکل ہے۔اسکے بچے کو مذکورہ ایپلیکیشن چلانی نہیں آتی۔بچے کے والد نے کہا کہ اسکی اہلیہ کورونا کا شکار ہونے کے باعث آئسولیٹ ہوچکی ہیں جس کے بعد اُنکو ہی اپنے بچے کی کلاسز میں اسکے ساتھ بیٹھنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے دفتری کام کے ساتھ ساتھ اپنے بچے کی کلاسز پر توجہ دینا اور آن لائن کلاسز میں ملنے والا کام مکمل کروانا انکے لئے ایک چیلنج ہے۔

 

طلبا پُامید ہیں کہ انکی آن لائن کلاسز جلد ختم ہوجائینگی اور وہ دوبارہ سے اسکول جاسکیں اور اپنے دوستوں سے بھی مل سکیں گے۔

SOURCE:KHALEEJ TIMES

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button