متحدہ عرب امارات

دبئی نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں میں اپریل کے وسط تک توسیع کردی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکام کی جانب سے جعمے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ فروری کے آغاز میں دبئی میں کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لیے نافذ کی گئی سخت پابندیوں میں اپریل کے وسط تک توسیع کر دی گئی ہے۔

درج ذیل پابندیاں نافذ کی گئی تھیں جوکہ اب اپریل کے وسط تک نافذ رہیں گیں:

  • سینما حال، کھیلوں کے میدان اور دیگر ایسے مراکز جہاں حالز یا کمروں میں لوگ بیٹھتے ہیں ان مقامات میں لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش 50 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • نئے قواعد کے مطابق شاپنگ مالز 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • نئے قواعد کے مطابق اب ہوٹل بھی 70 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کریں گے۔
  • ہوٹلوں میں نجی ساحلوں اور سویمنگ پولز کی گنجائش بھی 70 فیصد کر دی گئی ہے۔
  • ریستوران اور کیفوں کو رات 1 بجے بند کرنا ہوگا۔

درج بالا قواعد و ضوابط دبئی کی کرائسز اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی سپریم کمیٹی کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے  2 فروری سے 28 فروری تک کے لیے نافذ کیے گئے تھے تاہم اب یہ قواعد اپریل کے وسط تک نافذ رہیں گے۔

مزید برآں، حکام کی جانب سے رہائشیوں سے درخواست کی ہے کہ کسی فرد یا کاروباری مرکز کی جانب سے کی جانے والی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی شکایت 901 پر یا پولیس آئی نامی اسمارٹ ایپ کے ذریعے  دبئی پولیس کو کریں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button