متحدہ عرب امارات

دبئی کے کاروباری مراکز میں داخلے سے قبل خریداروں کا بخار چیک کرنے کی شرط ختم کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی حکام نے یکم جنوری 2021 سے دبئی کی دکانوں اور شاپنگ سنٹروں کے لیے کورونا ایس او پیز میں تبدیلی کر دی۔

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے ٹوئیٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائنز سے متعلق آگاہ کیا:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات کے مطابق نئی ہدایات کے تحت یکم جنوری سے دکانوں پر

  • خریداروں کی تھرمل اسکینگ یا دوسرے طریقے سے بخار چیک کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی
  • گاڑیوں کی ویلے پارکنگ سے متعلق ہدایات کو تبدیل کرتے ہوئے اسٹرینگ کو پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔

درج بالا احکامات سے قبل محکمے کی جانب سے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا تھا کہ انسپیکشن کے دوران تمام دکانوں اور شاپنگ سنٹروں کو کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا پایا گیا ہے۔

ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہےکہ دبئی کی بزنس کموینٹی تاحال کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل پیرا ہے۔ اور انسپیکشن کے دوران 499 تجارتی مراکز کا دوراہ کیا گیا اور تمام "499 کاروباری مراکز کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد پر مکمل طور پر عمل پیرا تھے”۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے یو اے ای کے وزیر اعظم و نائب صدر اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے سیاحتی ویزوں کی مدت میں ایک مہینے کے اضافے کا اعلان کیا ہے۔

ان ویزوں کو ایک ماہ مہلت دنیا بھر میں عارضی طور پرایئرپورٹ بند ہونے اور مختلف پابندیوں کے باعث دی گئی ہے۔

مزید برآں، متحدہ عرب امارات حکومت کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر عمر الحمادی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ کورونا سے بہترین انداز میں نمٹںے والے ممالک میں یو اے ای کو دسواں نمبر دیا گیا ہے۔

انہوں نے یو اے ای اس تمام تر کامیابی کا سہرا یو اے ای کی بہترین لیڈر شپ کے سر باندھا

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button