متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس: متحدہ عرب امارات میں جنازے، شادی اور دیگر سماجی تقریبات کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان

 

خلیج  اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈٰیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سی ای ایم اے) اور وزارت صحت کی جانب سے جمعہ کے روزمتحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے شادی کی تقریبات اور سماجی اجتماعات کے حوالے سے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان کیا گیا ہے۔

نئے قواعد و ضوابط کے مطابق کسی بھی خاندانی تقریب، بشمول شادی اور جنازہ، میں 10 افراد سے زائد افراد شرکت نہیں کر سکتے ہیں۔

این سی ای ایم اے کی جانب سے جمعہ کے روز متعدد ٹوئیٹ کر کے بتایا گیا کہ خاندانی تقریب میں صرف 10 افراد شرکت کر سکتے ہیں اور وہ 10 افراد بھی قریبی رشتہ دار ہو سکتے ہوں گے۔

این سی ای ایم اے کی جانب سے مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تقریب میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو چاہیے کے تقریب سے کم از کم 24 گھنٹے پہلے کورونا ٹیسٹ ضرور کروائیں۔

حکام کی جانب سے مزید وارننگ دی گئی ہے کہ ایسی تقریبات میں بفے سسٹم نہیں ہونا چاہیے اور جہاں یہ تقریب ہو رہی ہو اس کے فرش کو  باقاعدگی سے جراثیموں سے پاک کیا جانا چاہیے۔

این سی ای ایم اے کا کہنا تھا کہ وہ ایسی تقریبات پر سخت نظر رکھیں گے اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

سماجی تقریب کے دوران اپنانے کے ضروری ایس او پیز کی فہرست:

  • سماجی فاصلہ برقرار رکھیں
  • اگر کسی شخص کو کورونا کی علامات ہیں تو اسے ایسی تقریب میں شرکت سے روکنا
  • اور مشتبہ شخص کے لیے الگ کمرے کا انتظام کرنا

جنازے کے حوالے سے ضروری ایس او پیز درج ذیل ہیں:

  • این سی ای ایم اے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ:
  • گور کنوں کے لیے ماسک پہننا ضروری ہے
  • ورکرز کو قبرکی کھدائی سے پہلے اور میت کو دفنانے کے بعد میں اپنے اوزار جراثیموں سے پاک کرنے ہوں گے
  • ساٹھ فیصد سے 80 فیصد الکوہل ملے سینی ٹائزر سے ہاتھ دھونے ہوں گے
  • جنازے میں شرکت کرنے والے افراد کی تعداد 10 سے زیادہ نہیں ہوگی
  • گور کنوں کی تعداد بھی کم کر کے 2 کر دی گئی ہے
  • جنازہ اٹھانے والوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ 4 سے 8 کے درمیان ہو سکتی ہے
  • قبرستان کے عملے کے کسی اہلکار کو اگر کورونا کی علامات ظاہر ہوتی ہیں تو اسے جنازے میں شرکت نہیں کرنی ہوگی
  • قبرستان کے دروازے پر کورونا ایس او پیز سے متعلق آگاہی کے لیے بینرز لگائے جائیں گے
  • حاکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متعلق ادارے سے اہکار قبرستان میں موجود ہوں گے اور نگرانی کریں گے کہ کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے یا نہیں اور دیکھیں گے کہ سیکورٹی اہلکار 10 سے زائد افراد کو جنازے میں شرکت سے روکنے کے لیے موجود ہے کہ نہیں۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button