متحدہ عرب امارات

کورونا وائرس :دبئی پولیس نے کھانے کی ڈیلیوری کے متعلق کچھ گائڈ لائنز جاری کردیں

ڈیلیوری بوائے سے براہ راست کنٹیکٹ سے بچنا ضروری ہے۔

دبئی پولیس نے ڈلیوری لیتے وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے خلاف روک تھام کے اقدامات کے بارے میں حال ہی میں ایک سوشل میڈیا پوسٹ شیئر کی ہے۔

1. ڈیلیوری بواۓ سے براہ راست رابطے سے بچنا ضروری ہے۔ کنٹیکٹ لیس ڈیلیوری کے لئے ، آپ ان کو آرڈر دروازے پر رکھنے کے لئے کہیں۔

2-جب آپ کو آپ کا آرڈر مل جائے تو ، ڈیلیوری بیگ کو فوری طور پر ایک سنک میں رکھیں۔

3-ان کنٹینرز کو نہ رکھیں جن میں آپ کا آرڈر ڈیلیور ہوا ہے ۔ اسے اپنے کیبینٹ یا فرج میں محفوظ کرنے سے گریز کریں۔

4.اپنے کھانے کو صاف ستھری ڈش میں رکھیں۔

5. اپنا کھانا بیگ سے نکالیں اور بیگ کو فورا. ہی ضائع کردیں۔ اس کے بعد اپنے سنک کو صاف کرلیں۔

6. کنٹینرز میں سے کھانا نہ کھائیں جس میں یہ دیا جاتا ہے۔ خود اپنے برتن کا استعمال کریں۔

7۔ یاد رکھیں کھانے سے پہلے اپنے ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک اچھی طرح دھوئے۔

Source : Khaleej Times
17 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button