متحدہ عرب امارات

ابوظبہی میں شہداء کے خاندان کو کورونا کے ویکسین لگائے گئے

خلیج اردو
29 اکتوبر 2020
ابوظبہی: ابوظبہی کے ولی عہد کی کچہری میں قائم شہدا کے خاندان سے متعلق امور کے دفتر میں ان خاندانوں کو ویکسین دی گئی جن کے پیارے کورونا وائرس سے شہید ہوئے ہیں جبکہ ملک کیلئے خدمات پیش کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والوں کے لوحقیقن کو بھی ویکسین دی گئی ہے۔

اس مقصد کیلئے ابوظبہی کے محکمہ صحت کا تعاون حاصل ہے۔

شہدا کے امور کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اور ولی عہد شیخ خلیفہ بن تہنون آلنہیان کا کہنا تھا کہ اس مہم کو متحدہ عرب امارات کی لیڈرشپ نے اس وجہ سے آغاز کیا کہ کورونا کے خلاف اور باقی افراد کی ملک کیلئے قربانیوں کو سراہا جا سکے۔

شیخ خلیفہ نے مختلف محکموں کے تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر شہدا کے لواحقین نے متحدہ عرب امارات کی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر بہترین احتیاطی تدابیر اختیار کیے گئے تھے۔

وباء کے آغاز سے ہی اس دفتر میں کورونا وائرس کے شہدا کیلئے رابے اور ان کے حالات کی ذإہ داری لی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button