متحدہ عرب امارات

شارجہ پولیس کی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ہزار سے زائد افراد کے خلاف کاروائی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات میں کورونا کیس میں دوبارہ اضافے کے پیش نظر حکام کی جانب سے کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شارجہ پولیس نے اتوار کے روز کورونا کے مریض کو قرنطینہ قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا۔ اور اسے دوبارہ قرنطینہ میں ڈال دیا گیا ہے اور یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ دوبارہ ایسی خلاف ورزی نہ کرے۔

پولیس کے اعلیٰ اہلکار نے گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا کہ قرنطینہ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 50 ہزار درہم تک جرمانہ ہو سکتاہے۔

شارجہ پولیس آپریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈئریکٹر برگیڈٰیئر احمد سعید الناؤ کہنا تھا کہ پولیس نے کورونا کے ایس او پیز پر عمل درآمد کی جانچ کے لیے انسپکشن شروع کر دی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ یکم ستمبر سے 15 ستمبر تک پولیس کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 2 ہزار 437 افراد کو پکڑا۔

ان افراد پر 26 مختلف اقسام کے جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ جن میں سے سب سے عام خلاف ورزی گھر سے باہر ماسک نہ پہننا، سماجی فاصلہ برقرار نہ رکھنا اور گاڑی میں تین زائد افراد کا سوار ہونا شامل تھیں۔

برگیڈیئر احمد نے لوگوں سے کورونا کےپھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکام کی مدد کی اپیل کی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button