متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے وزیر صحت عبدالرحمنٰ بن محمد ال اویس کو کورونا ویکسین کی پہلی خوراک لگا دی گئی۔

وزیر صحت کو کورونا ویکسین کی یہ خوراک وزارت صحت کی جانب سے ہیلتھ ورکرز کو سب سے پہلے کورونا ویکسین لگانے کے لیے شروع کیے گئے پروگرام کے تحت لگائی گئی ہے۔

کیونکہ کورونا کے خلاف جنگ میں طبی اہلکار سب سے زیادہ خطرے میں ہیں، اس لینے انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے سب سے پہلے ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

اس موقعے پر وزیر صحت کہنا تھا کہ” متحدہ عرب امارات ان لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا چاہتا ہے جو اپنے کام کی وجہ سے زیادہ خطرے میں ہیں”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ” ویکسین کے کلنکل ٹرائل کے نتائج حوصلہ افزا ہیں اور یہ محفوظ اور پراثر ہے۔ اور قوانین ویکسین کی جلد لائسنسنگ کی اجازت دیتے ہیں”۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے نیشنل کلینکل کمیٹی برائے کووڈ 19 کے چیئرمین ڈاکٹر نوال الکابی کا کہنا تھا کہ ویکسین کے تجربات درست سمت میں جا رہے ہیں اور ویکسین کے ابھی تک کوئی خطرناک اثرات سامنے نہیں آئے اور جو اثرات سامنے آئے ہیں وہ بہت معمولی اور متوقع تھے۔

ڈاکٹر الکابی کا مزید کہنا تھا کہ ” ہیلتھ اتھارٹیز نے  ویکسین بنانے والی کمپنی کے ساتھ مل کر ویکسین کی سیفٹی، میعار، اور افادیت کو کنٹرول کرنے کے تمام تر اقدامات اٹھائے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button