خلیجی خبریںمتحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کووڈ 19 کے 1464 نئے مریض ، مزید 1401 صحتیاب ، 2 اموات

خلیج اردو: وزارت صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ اتوار کے روز کرونا واَئرس کے مزید166.5 ملین ٹیسٹ کیئے گئے ، اس عمل میں جدید ترین طبی تشخیصی آلات کا استعمال کیا گیا –

وزارت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کووڈ 19 کی عالمی وباء کے متاثرین کی قومی سطح پر جلد تشخیص کرکے انہیں فوری ضروری علاج میسر کرنے کی مہم جاری ہے ۔ اس کے تحت ہونے والے اضافی ٹیسٹس کے نتیجے میں وباء کے نئے متاثرہ 1464 مریضوں کی تشخیص ہوئی ۔

کل ایکٹو کیسز 17,013 ہیں جبکہ 324,877 اضافی ٹیسٹوں کے ذریعے نئے کیسز کا پتہ چلا۔

متحدہ عرب امارات میں 18 جون تک کیسز کی کل تعداد 925,898 ہے، جب کہ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 906,577 ہے۔ مرنے والوں کی تعداد اب 2,308 ہے۔

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے جمعہ کے روز سب سے چھوٹے بچوں میں Pfizer اور کووڈ ۱۹کیلئے موڈرنا ویکسین کے استعمال کی ہنگامی اجازت دے دی ہے-

ایجنسی نے چھ ماہ سے پانچ سال کی عمر کے بچوں کے لیے Moderna کی دو خوراکوں کی ویکسین اور چھ ماہ سے چار سال کی عمر کے بچوں کے لیے Pfizer کے شاٹس کی تین خوراکوں کی اجازت دی۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ رابرٹ کیلف نے ایک بیان میں کہا، "بہت سے والدین، دیکھ بھال کرنے والے اور معالج چھوٹے بچوں کے لیے ویکسین کا انتظار کر رہے ہیں اور یہ اقدام چھ ماہ تک کی عمر کے بچوں کو تحفظ فراہم کرے گا۔”

دریں اثنا، متحدہ عرب امارات میں کوویڈ 19 کے معاملات میں حالیہ اضافے نے حکام کو ان پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے پر مجبور کیا ہے جو پہلے اٹھائے گئے تھے۔

الحسن ایپ پر گرین پاس کی میعاد 30 دن سے کم کر کے 14 دن کر دی گئی ہے۔ لہذا، مکمل طور پر ٹیکے لگانے والے رہائشیوں کو 14 دن کا گرین پاس ملے گا جب ان کا ٹیسٹ منفی آئے گا۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button