متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں سے متعلق تازہ ترین صورتحال

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1712 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1681 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 4 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

کورونا وبا کے آغاز سے اب تک یو اے ای میں کورونا کے 5 لاکھ 21 ہزار 948 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 5 لاکھ 2 ہزار 460 افراد کورونا وائرس کی بیماری لاحق ہونے کے بعد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ وائرس سے اب تک 1591 افراد جانبحق ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم کے تیزی سے پھیلاو کے باعث دنیا بھر میں کورونا کیسز میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔  بھارت اس وقت کورونا بحران میں گھرا ہوا ہے۔ یومیہ کیسز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔

بھارت میں کورونا وائرس کے اس بحران کے نتیجے میں یوکے کی نیشنل ہیلتھ سروس نے بھارت ڈاکٹروں اور نرسوں کی بھرتی معطل کر دی ہے۔

دوسری امریکہ نے بھی بھارت پر سفری پابندیاں عائد کرتے ہوئے غیر امریکیوں کے امریکہ میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔  جبکہ پاکستان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 5 مئی سے بیرون ملک سے پاکستان آنے والے پروازوں میں 80 فیصد تک پابندی عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button