متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ  کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 1988 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

جبکہ وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 1922 ریکارڈ کی گئی ہے اور وائرس سے 6 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

نئے کیسز 2 لاکھ 49 ہزار 333 نئے کورونا ٹیسٹوں کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔ جبکہ اب تک یو اے ای میں اب تک 54 اشاریہ 7 ملین سے زائد کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

مزید برآں، نجی خبررساں ادارے خلیج ٹائمز کے مطابق ویزٹ ویزا ہولڈرز اور بیرون ملک سے ابوظہبی آنے والے سیاح اب کورونا ویکسین لگوا سکیں گے۔

تاہم، یہ ویکسین صرف ان سیاحوں کو لگائی جائے گی جن کے پاس صرف ابوظہبی کی طرف سے جاری کردہ ویزا ہوگا اور ان سیاحوں کو لگائی جائے گی جن کے پاس ابوظہبی پہنچنے پر ویزا حاصل کرنے کا اہل پاسپورٹ ہوگا۔ ویکسین لگوانے کے خواہاں سیاحوں کو ویکسی نیشن سنٹر پر ثبوت فراہم کرنا ہوگا۔

نجی خبررساں ادارے کے مطابق ابوظہبی ہیلتھ سروس کمپنی کے کال سنٹر ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ "ہاں، کار آمد ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد ابوظہبی میں کورونا ویکسین لگوا سکتے ہیں۔ اور ویکسین لگوانے کے لیے وہ سیہا ایپ کے ذریعے اپوائنٹمنٹ حاصل کر سکتے ہیں”۔

نجی خبررساں کی جانب سے ایپ میں رجسٹریشن کے حوالے سے کیے گئے سوال کے جواب میں کال سنٹر ایگزیکٹو کا کہنا تھا کہ ویزٹ اور سیاحتی ویزوں کے حامل افراد سیہا ایپ میں رجسٹریشن کروانے کے لیے "اپنے ویزے پر دیے گئے یونیفائڈ نمبر کا استعمال کر کے ایپ پر رجسٹر کر سکتے ہیں”۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button