متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور صحتیابیوں کا اعلان

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز ملک بھر میں کورونا کے 2692 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 1589  افراد کورونا کے مرض سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 16 افراد کی وائرس کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔

مزید برآں، ملک بھرمیں کورونا وائرس کے 2 لاکھ 18 ہزار 351  نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ جس کے ساتھ ملک بھر میں اب تک کورونا کے 31 اشاریہ 2 ملین ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کے پھیلاؤ سے لے کر اب تک یو اے ای میں کورونا کے کل 3 لاکھ 99 ہزار 463 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ 3 لاکھ 85  ہزار 587  افراد وائرس سے صحتیاب ہوئے ہیں۔ اور وائرس کی وجہ سے 1269 اموات ہوچکی ہیں۔

یاد رہےکہ کورونا وبا کے باعث سعودی عرب کیجانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اس سال حج کے خواہش مند افراد کے کو ثابت کرنا ہوگا کہ وہ کورونا ویکسین لگوا چکےہیں۔ حکومت کا کہنا کہ کورونا ویکسین کو حج میں شرکت کے لیے بنیادی شرط تصور کیا جائے گا۔

جبکہ دبئی نے ویکسین کی مہم کو بڑھاتے ہوئے اس مہم میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button