عالمی خبریں

نیدر لینڈ کے ایک کورونا ٹیسٹ سنٹر میں دھماکہ

 

خلیج اردو آن لائن:

نیدر لینڈ پولیس کی جانب سے بدھ کی صبح ایک بیان جاری کیا گیا ہےکہ ایمسٹرڈیم کے شمال میں واقع ایک کووڈ ٹٰیسٹ سنٹر کو جان بوجھ کر دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ٹیسٹنگ سنٹر میں دھماکہ اس وقت ہوا جب سنٹر ابھی بند تھا۔

دھماکہ دارلحکومت سے 55 کلومیٹر شمال میں واقع بوون کارسپل شہر میں واقع ٹیسٹنگ سنٹر میں ہوا۔ دھماکے سے سنٹر کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں تاہم، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

خیال رہے کہ یہ واقع قومی الیکشن سے کچھ روز پہلے پیش آیا ہے۔ اور کورونا وبا کو روکنے میں حکومتی حکمت عملی کے خلاف عوامی غصے بعد یہ الیکشن حکمران جماعت کے خلاف ریفرنڈم کے طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

تاہم، پولیس کے ترجمان نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بم کے باقیات 10 ضرب 10 سینٹی میٹر کی ہیں جو کہ عمارت کے سامنے سے ملیں ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ بم وہاں نصب کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ "ہمیں ابھی نہیں پتہ کے دھماکہ کس چیز سے ہوا، دھماکہ خیز کے ماہرین پہلے اس بات کی تحقیق کریں گے۔ لیکن ہم یہ کہ رہے ہیں کہ اس طرح کے واقعات صرف حادثاتی طور پر نہیں ہوتے، امکان کے بم نصب کیا گیا تھا”۔

خیال رہےکہ بوون کارسپل شہر ان شہروں میں سے ایک ہےجہاں کورونا کے مریض سب سے زیادہ ہیں۔ اس شہر میں ہر 1 لاکھ شہریوں میں 181 کورونا کے مریض ہیں جبکہ قومی سطح پر 1 لاکھ میں صرف 27 افراد کورونا کے مریض ہیں۔

اور بدھ کے روز کئی مہینوں کے بعد نیدرلینڈ میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی گئی ہے۔ جس میں ہیئر ڈریسرز کو دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی ہے غیر ضروری اشیاء بیچنے والے اسٹورز کو اجازت دی گئی ہے کہ وہ اپوائنٹمنٹ کے بعد کچھ صارفین کو بلا سکتے ہیں۔ جبکہ رات 9 بجے سے صبح ساڑھے چار بجے تک کرفیو رہے گا۔

نیدر لینڈ میں ہیلتھ کیئر اتھارٹیز کے خلاف بھی عوام میں غصہ پایا جاتا ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button