متحدہ عرب اماراتمتحدہ عرب امارات کرونا اپڈیٹ

متحدہ عرب امارات میں کورونا کے نئے کیسز اور اموات  سے متعلق اعداد و شمار جاری

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کے روز یو اے ای بھر میں کورونا کے 993 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔  مزید برآں، وزارت کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں تعداد 1501 رہی جبکہ وائرس سے مزید 1 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یو اے ای بھر میں کورونا وبا کیے آغاز سے اب تک کورونا کے 74 اشاریہ 4 ملین پی سی آر ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔  جبکہ نئے کیسز 3 لاکھ 21 ہزار 470 نئے کیسز کے نتیجے میں سامنے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ یو اے ای میں کورونا وبا کے آغاز سے 30 اگست 2021 تک کورونا کے 7 لاکھ 17 ہزار 374 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اسے دورانیے میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 7 لاکھ 3 ہزار 603 ہے۔ تاہم، وائرس کے باعث اب تک 2039 اموات ہو چکی ہیں۔

مزید برآن، متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کا اتوار کے روز کہنا تھا کہ خطرناک ترین کورونا وبا گزر گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وبا کے دوران متحدہ عرب امارات نے ایک ٹیم کے طور پر کام کیا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button