وزارت صحت نے654 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 654 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 70,635 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے674 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد80,940 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے2مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 401 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی کل تعداد 9,904 ہوگئی ہے.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
#UAE Health Ministry conducts 70,635 additional #COVID19 tests in past 24 hours, announces 674 new cases, 654 recoveries, 2 deaths #WamNews pic.twitter.com/B0FqFdMjbe
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) September 15, 2020
Source : WAM