متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: سفری سہولیات میں انتہائی آسانی پیدا کرنے والی لیبارٹری

خلیج اردو
28 دسمبر 2020
ابوظبہی : ابوظبہی بارڈر پر 18 مراکز والی جدید ترین لیبارٹری کے قیام سے مسافروں کیلئے انتہائی آسامی پیدا کر دی گھئی ہے جہاں جدید لیزر ٹیکنالوجی کی مدد سے بڑی تعداد میں ٹیسٹ کرانے میں مددگار ہے۔

کورونا ویکسین کے بعد الفیزا روڈ ای 75 پر واقع یہ لیبارٹری جہاں مسافروں کا وقت بچاتی ہے وہاں ٹیسٹ کی کوالٹی میں بھی بہتری آئی ہے۔ اس لیبارٹری کے مختلف 18 مراکز ہیں۔

ٹیسٹنگ مراکز میں اضافے کے بعد ڈرائیور حسین محمد اسے وقت کی بچت کہہ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں ابوظہبی اور دبئی کے مابین بہت سفر کیا کرتا تھا لیکن پچھلے کچھ مہینوں میں اس سفر میں کمی آئی۔ تاہم اقتصادی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے کے منصوبوں کے تحت کاروبار جلد ہی دوبارہ شروع ہوگا اور اس کے بعد مجھے باقاعدگی سے سفر کرنے کی ضرورت ہوگی۔ ایسے میں امارات میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہوئے 18 مراکز کا قیام جہاں ایک انقلابی اقدام ہے اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا وہاں یہ ایک اعزاز ہیں۔ اور سرحد پر ٹریفک کی بھیڑ سے بچنے کیلئے الفیا روڈ کی سرشار لین ایک بہترین اقدام ہے۔

18 ڈرائیو کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر مہندرابابو اے کا کہنا ہے کہ میں ہفتے میں ایک بار دبئی جاتا ہوں۔ میں زیادہ تر بارڈر پر تیز رفتار ٹیسٹ کی سہولت سے فائدہ اٹھاتا تھا۔ میں حیران تھا کہ جمعرات سے غناتوٹ ٹیسٹنگ سنٹر کو کیوں بند کیا گیا مجھے لگا کہ بوظہبی حکومت کا یہ ایک عجیب اور غیرمعمولی اقدام ہے لیکن صرف دو دنوں میں میں غلط ثابت ہوا۔ اب ہمارے پاس ٹیسٹ کرنے کیلئے متعدد مراکز ہیں اور ان افراد کیلئے ایک علیحدہ لین بھی ہے۔ اب لوگ پہلے کی طرح وقت ضائو نہیں کریں گے۔

ایک نجی کمپنی میں ایڈمن افسر کے عہدے پر تعینات ابراہیم السعید نے نشاندہی کی کہ یہ ترقی بین الاقوامی سیاحوں کیلئے سرحدوں کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ مطابقت رکھتی ہے جو ایک اہم اقدام ہے۔ اب صرف رہائشی ہی نہیں بلکہ سیاح ابوظہبی اور دبئی کے درمیان آزادانہ طور پر سفر کر سکتے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ ٹیسٹنگ کے نئے مراکز قومی ویکسینیشن مہم کو پورا کرتے ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں ان تمام اقدامات کا معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔ میں ی۱قین سے کہہ سکتا ہوں کہ کہیں اور نہیں بلکہ یسی سطح کی منصوبہ بندی صرف متحدہ عرب امارات میں ہی ہو سکتی ہے۔

ایچ ایس ای کے افسر پرباکرن ایم نے بتایا کہ 18 ڈرائیو اور ویکسی نیشن نئے سال کا تحفہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایسے اقدامات کیلئے حوکمات کی تعریف کروں گا۔ یہ تمام کوششیں نئے سال سے قبل عوام کے اعتماد کو بڑھا رہی ہے۔ اب آپ دبئی کا سفر کرنے والے مزید لوگوں کو دیکھیں گے اور اس کے برعکس بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کریں گے۔
ایک طرف جہاں ان اقدامات کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے تو تو دوسری طرف پابندیوں میں نرمی کے بارے میں مزید اعلانات متوقع ہے اور وہ دن دور نہیں جب ہم ان پابندیوں سے مکمل آزاد ہوں گے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button