متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیسے کرونا وائرس کا مقابلہ کررہا ہے

خلیج اردو
03 مئی 2021
دبئی : دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ حکام نے اب تک کرونا وائرس کے 4 ملین سے زائد کرونا پی سی آر ٹیسٹ کرائے ہیں۔ یہ مسافروں کے یہاں پہنچنے کے بعد ہی کرائے گئے ہیں۔

ایئرپورٹ پر 86 پی سی آر ٹیسٹنگ اسٹیشنز ہیں جو یہاں آنے والے مسافروں کو پی سی آر ٹیسٹنگ کی سہولت دیتے ہیں۔

اگرچہ مسافروں کی شرح کم ہوئی ہے لیکن کرونا وائرس کے ہوتے ہوئے دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے اپنے پہلے سہ ماہی میں 5.75 ملین مسافروں کو سفر کی سہولت دے رکھی ہے۔

ایئر پورٹ حکام کے مطابق ابتک 100 ہزار سے زائد اسٹاف کو کرونا وائرس کی ویکسین دی جا چکی ہے۔ ایئر پورٹ میں 43 تھرمل سکیننگ کیمراز ہیں ، 775 ڈیسپنسریز ہیں اور 1275 پروٹیکٹیو ایکریلک سکرینز انسٹال کیے گئے ہیں۔

دبئی ایئرپورٹ نے یہ تمام اقدامات کرونا وائرس کے وبائی مرض پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مسافروں کی آسانی سے سفر کو برقرار رکھنے کیلئے بہترین عالمی طرز عمل کے مطابق کیے ہیں۔

مسافروں کی آسانی سے آمد و رفت برقرار رکھنے کیلئے دبئی نے اپریل میں انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آئی اے ٹی اے) ٹریول پاس کا استعمال آزمائشی بنیادوں پر شروع کیا۔ ایک موبائل ایپلی کیشن جو مسافروں کو آسانی سے اور محفوظ طریقے سے اپنے سفر کو کرونا وائرس ٹیسٹ کے کسی حکومتی تقاضوں کے مطابق ترتیب دینے میں مدد فراہم کرے گا۔

کرونا وائرس کے احتیاطی اور حفاظتی اقدامات کیلئے دبئی انٹرنیشنل ایئترپورٹ کو عالمی اداروں ایئر پورٹ کونسل انٹرنیشنل کے ذریعے بہترین طریق کار کیلئے تسلیم کیا گیا ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button