متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: ویکسین لگوانے کے خواہاں افراد کو اوبر مفت ٹیکسی سروس فراہم کرے گی

 

خلیج اردو آن لائن:

ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی اوبر نامی کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ اوبر دبئی اور ابوظہبی میں ویکسین  لگوانے کے خواہشمند افراد کو مفت سفر کی سہولت فراہم کرے گی۔

اوبر کا یہ اعلان کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے یو اے ای کی انتظامیہ کی جانب کی جانے والی کوششوں کی سپورٹ کرنا ہے۔

رائڈرز کو 60 درہم تک کی دو مفت اوبر رائڈز فراہم کی جائیں گیں۔ اور یہ رائڈز ابوظہبی اور دبئی میں کورونا ویکسی نیشن سنٹر جانے اور واپس آنے کے لیے فراہم کی جائیں گیں۔ مفت سفر کی سہولت 22 جولائی سے 31 جولائی تک تمام عمر اور تمام قومیتوں کے افراد کو فراہم کی جائیں گیں۔

ابوظہبی اور دبئی کے لوگ اوبر ایپ کا استعمال کرتے ہوئے 97 ویکسی نیشن سنٹروں میں جانے اور واپس آنے کے لیے رائڈز بک کرواسکتے ہیں۔ ان ویکسی نیشن سنٹروں میں دبئی ہیلتھ اتھارٹی کے مراکز اور ابوظہبی میں سیہا اور دیگر منتخب کردہ مراکز شامل ہوں گے۔

رائڈ بک کروانے کا طریقہ کار:

  • اوبر چینل کمینویکیشن کے ذریعے موصول ہونے والے یو آر ایل لنک پر کلک کریں
  • Accep voucher پر کلک کریں
  • واؤچر سے متعلق تفصیلات سامنے آ جائیں گیں
  • چوتھے مرحلے میں واؤچر والٹ میں ظاہر ہوگا
  • پانچویں مرحلے میں اپنی یا جس کے لیے رائڈ بک کروا رہے ہیں اس کی پک اپ اور ڈراپ کرنے کی لوکیشن درج کریں۔ یاد رہے کہ رائڈ ویکسی نیشن سنٹر سے شروع یا ویکسی نیشن سنٹر پر ختم ہونی چاہیے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button