متحدہ عرب امارات

کرونا وائرس وجوہات : اسرائیل نے سیاحوں کا ملک میں داخلہ موخر کر دیا

خلیج اردو
24 جون 2021
تل ابیب : اسرائیل میں کرونا وائرس کی حالیہ لہر کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ ملک میں انفرادی سیاحوں کے داخلے پر یکم اگست تک پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ اعلان وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے بدھ کے روز کیا ہے ، اس کے بعد جب انہوں نے یہ بیان دیا کہ اسرائیل کو نئے کرونا وائرس کی ابتر صورت حال کا سامنا ہے۔

وزارت صحت کی گائیڈلائنز کے مطابق اسرائیل نے اپنے مئی میں ویکسین شدہ سیاحوں کیلئے اپنے بارڈرز کھول دیئے تھے۔ حکومت نےکرونا وائرس کے انسداد کیلئے کام کرنے والی کابینہ کی منظوری دی ہے۔

اسرائیل کے شہریوں کیلئے روز مرہ کے معمولات کو برقرار رکھتے ہوئے ریاست اسرائیل کو ڈیلٹا کرونا کے عالمی پھیلنے سے بچانے کیلئےحکومت نے کورونا وائرس کابینہ کے قیام اور تشکیل کی منظوری دی۔

وزارت صحت میں عوامی صحت کی خدمات کے سربراہ شیرون الروی پریس نے بدھ کے روز ایک بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ گذشتہ ماہ کے دوران اسرائیل میں 891 کورونیو وائرس کیسز کی تشخیص کی جاچکی ہے اور ان میں سے نصف کو مکمل طور پر ویکسین دی گئی ہے۔

وزارت کے مطابق اسرائیل کی 9 ملین آبادی میں سے 55 فیصد کو کرونا وائرس کے خلاف پولیو کے قطرے لگوائے گئے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button