متحدہ عرب امارات

پاکستان میں یکم مارچ سے ہر قسم کے کاروبار کھل جائیں گے، ملک میں انتخابی عمل کو شفاف بنانا ہماری اولین ترجیح ہے ، وزیر اعظم

خلیج اردو
18 فروری 2021
اسلام آباد : پاکستان کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر سرگرمیوں کو یکم مارچ سے دوبارہ کورونا وائرس سے پہلے کے معمول پر لائے گا۔ اس کی وجہ ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی ہے۔

بدھ کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کابینہ کو کورونا صورت حال کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ویکسین فرنٹ لائن ورکزر کو دی جارہی ہے۔ اور ابھی تک 50 ہزار ہیلتھ کیئر ورکز کو ویکسین دی جا چکی ہے۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگ اپنے آ]پ کو 1166 کے نمبر پر کال کرکے ویکسین کیلئے رجسٹر کر سکتے ہیں۔اجلاس کو ویکسین درآمد کرنے کے راستے میں حائل رکاوٹوں کے بارے میں بتایا گیاکہ وہ ختم کر دی گئی ہے۔

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹط کا حق دینے کیلئے الکٹرانک مشینوں اور طریقہ کار سے متعلق پیش رفت طلب کی اور انہوں نے کہا کہ حکومت الیکٹرانک سسٹم کو شفاف بنانے کی مکمل کوشش کررہی ہے۔

انہوں نے الیکٹرانک ریفارم کمیٹی کو ہدایت کی کہ وہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی تنصیب اور اس مرحلے کیلئے درکار تمام تر ضرورتوں کا پتہ لگائیں تاکہ بروقت اقدام اٹھایا جا سکے۔ وزیر اعظم خان نے کہا کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے پی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔

ملک میں جبری طور پر لاپتہ کیے گئے افراد سے متعلق وزیر اعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے نیا قانون پارلیمنٹ میں لایا جائے۔

کابینہ نے ملک میں بڑھتی ہوئی جنسی تشدد کے واقعات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملک میں ایسے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے اور شہریوں کو محفوظ بنانے کے حوالے سے سخت تلقی کی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button