متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات نے الہسن ایپ میں بڑی اپ ڈیٹس کا اعلان کر دیا

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات حکام کی جانب سے منگل کے روز الہسن ایپ میں بڑی اپ ڈٰیٹس کرنے کے ساتھ نئے فیچرز شامل کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اپ ڈیٹ کی گئی ایپ ویکسینیشن اور پی سی آر ٹیسٹ کی بنیاد پر صارفین کا گرین پاس اسٹیٹس ظاہر کرتی ہے۔ اس ایپ میں تین رنگ دیے گئے ہیں، سبز، سرمائی اور سرخ۔ جس میں سبز کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ ابھی بھی ویلیڈ ہے، گرے کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹٰیسٹ کی مدت ختم ہوگئی ہے جبکہ سرخ کا مطلب ہے کہ پی سی آر ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

یاد رہے کہ 20 اگست سے ابوظہبی میں عوامی مقامات میں صرف ویکسین لگوا لینے والے، ویکسین لگوانے سے استشنیٰ کے حامل افراد اور ویکسین ٹرائلز میں حصہ لینے  افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اور اس بات کا ثبوت الہسن ایپ کے ذریعے دیکھانا ہوگا۔

اپ ڈیٹ کی گئی ایپ میں صارفین ویکسین سے متعلق معلومات، سرٹیفکیٹ، ٹریول ہسٹری، اور لائیو کیو آر کوڈ شامل کر سکتے ہیں۔ مزید برآں، صارفین اب ایپ میں اپنے بچوں اور والدین کو بھی شامل کر سکیں گے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button