متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : تصدیق شدہ کرونا ویکسین لوانے والے آئی سی اے کے ساتھ رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔

خلیج اردو
11 اگست 2021
دبئی : وہ افراد جنہوں نے متحدہ عرب امارات سے تصدیق کرونا ویکسین لگوانے والے افراد اب اپنی معلومات اور ویکسین کی رجسٹریشن سرٹیفیکٹس حکام کے ساتھ رجسٹر کر سکتے ہیں۔

درخواست دہندگان تمام متعلقہ تفصیلات درج کرکے اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لف کرکے وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت آئی سی ایپ یا ویب سائٹ پر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں آئی سی اے حکام نے کہا کہ مسافر 15 اگست سے رجسٹریشن کا آغاز کر سکتے ہیں۔ اس مرحلے کا مقصد خودکار طریقے سے ویکسینشن کے مرحلے کی تصدیق کرنا ہے۔

یہ رجسٹریشن ان لوگون کیلئے ہے جو متحدہ عرب امارات میں ویکسین شدہ افراد ہی کی طرح فوائد حاصل کرنا چاہتے ہوں۔

صرف تصدیق شدہ ویکسین ہی کی رجسٹریشن ہوگی اور یہ مسافر کے الحوسن اپلیکیشن سے منعکس ہوگی۔

آئی سی اے نے وضاحت کی کہ عمل خود ہی آسان ہے۔ اس میں مسافر اپنے پاسپورٹ کی تفصیلات بھرتے ہیں ، متحدہ عرب امارات میں اپنا پتہ درج کرتے ہیں اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ منسلک کرتے ہیں۔

عہدیدار نے کہا کہ ہم ملک آنے والے تمام لوگوں کا خیرمقدم کرتے ہیں اور ہم ان کے محفوظ اور خوشگوار قیام کی خواہش کرتے ہیں۔ انہوں نے مسافروں سے اپیل کی کہ وہ ملک میں لاگو تمام کرونا حفاظتی ضوابط پر عمل کریں۔

Source :Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button