متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : 70 فیصد آبادی کو 2021 کے اختتام تک کورونا ویکسین پلائے جائیں گے

خلیج اردو
30 دسمبر 2020
دبئی : دبئی نے 70 فیصد آبادی کو کورونا پیفزر اور بائیوٹیک ویکسین پلانے کا منصوبہ بنا رکھا ہے۔ 2021 کے اختتام پر یہ حدف پورا ہوگا۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ویکسین لگانے کا عمل بالکل مفت ہے اور شہریوں اور رہائشیوں کی حفاظتی کیلیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔

دبئی نے گزشتہ ہفتے کورونا ویکسین دینے کے پہلے فیز کا آغاز کیا جس میں 60 سال کے عمر سے زیادہ افراد ، مہلک امراض میں مبتلا افراد اور معذور افراد سمیت فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیح بنیادوں ہر رکھا گیا ہے۔

اس کے مدمقابل ملک کے دارلحکومت ابوظبہی میں چینی ساختہ ویکسین کی مہم جاری ہے اور اس کے ترجیحات الگ ہیں۔

دبئی نے سعودی ماڈل فالو کیا ہے جہاں پیفزر ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وہ پہلا عرب ملک ہے جس نے پیفزر ویکسین لگانے کی منظوری دی ہے۔

دبئی سٹیئرنگ کمیٹی کے چیئرمین فاریدہ الخواجہ نے خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ ہم نے 2021 کے اختتام تک 70 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگانے کا حدف ہے۔ ہم ہرڈ امیونٹی کے ٹارگٹ تک پہنچنے کا حدف حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ویکیسین کے دوسرے مرحلے کا آغاز اپریل میں ہوگا۔ متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت نے پیفزر کو ہنگامی بنیادوں پر رجسٹرڈ کیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے سات اماراتوں کے درمیان تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے خواجہ نے کہا کہ ملک میں قومی ویکسینشن پروگرام موجود ہے۔ متحدہ عرب امارات وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کے کمپنی کے سنوفرم ویکسین کو عوام کیلیے منظوری دی اور اس کی 86 فیصد کامیابی کی شرح ہے۔ یہ ویکسین عام عوام کیلیے دستیاب ہے۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button