متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں کورونا ویکسین سے معمولات زندگی پہلے جیسی ہوجائے گی، ڈاکٹر

خلیج اردو
14 دسمبر 2020
دبئی: صحت کے ماہرین نے کہا ہے کہ سینوفرم ویکسینیشن کی ملک بھر میں دستیابی سے کورونا وائرس کا خاتمہ ہوگا۔

برجیل اسپتال ابوظہبی میں ویکسینیشن پروگرام کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ممبر ڈاکٹر حذیفہ نورین نے کہا ہے کہ ویکسینیشن کی بڑے پیمانے پر مہم "متحدہ عرب امارات میں زندگی کو معمول پر لانے میں تیزی لائے گ۔

جنرل پرایکاشنر ڈاکٹر ڈاکٹر حائفا نے کہا کہ یہ ویکسین 86 فیصد موثر ہے۔ اس کے استعمال سے کورونا کے انسداد کو ختم کرنے کا ایک اچھا موقع ہوسکتا ہے . مجھے یقین ہے کہ ایک دن ، کورونا وائرس کی بیماری تاریخ ہو گی۔

دارالحکومت میں وی پی ایس ہیلتھ کیئر کے تحت تمام 18 اسپتالوں میں دن بھر لوگوں کا مستقل رش دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ ایک بہت اچھا موقع ہے کہ ہم قومی ویکسی نیشن پروگرام کا حصہ بنیں۔ ہمارے پاس پہلے دن (ہفتہ) کو اچھی خاصی تعداد میں لوگ ویکسینیشن لگانے کیلئے آئے تھے۔ہم توقع کر رہے ہیں کہ آئندہ چند روز میں مزید لوگ ویکسینیشن کی طرف آئیں گے۔

شہریوں اور رہائشیوں نے ویکسینشن کیلئے اسپتالوں اور طبی مراکز میں ڈیرے ڈالے ہیں۔ ایک شہری نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ کورونا ویکسین کو ہر فرد تک پہنچانے کی امارات کی قیادت کا ویژن قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک چیلنج تھا۔ ہم نہیں جانتے تھے کہ کیا کرنا ہے لیکن قیادت نے ہر حوالے سے سوچا اور ہر چیز کا خیال رکھا۔ میں اپنے حکمرانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور انہیں داد دیتا ہوں۔ ہمارے حکمران اعظیم ہیں اور وہ سب کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں۔ میں دعوی سے کہتا ہوں کہ اس ملک کے تمام لوگوں کو ویکسین تک رسائی حاصل ہے۔

ایک طویل عرصے سے بعؤراطانیہ سے متحدہ عرب امارات آئے محمد خضر نے کہا کہ اس ویکسین کے استعمال نے انہیں ذہنی سکون فراہم کیا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ہر کوئی یہ ویکسین لے گا اور جلد ہی چیزیں معمول پر آجائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں قیادت اور فرنٹ لائن ورکرز کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کا شکر گزار ہوں۔ یہ ان کی مسلسل کاوشوں اور محنت کا نتیجہ ہے جس کے ثمرات ہم تک آرہے ہیں۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button