متحدہ عرب امارات

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر دبئی میں 246 دکانوں پر جرمانے عائد، 10 دکانیں بند کر دیں گئیں

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ اقتصادیات نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والی 10 دکانوں کو بند کر دیا، اور 246 دکانوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

جبکہ انسپیکشن مہم کے دوران 93 کمپنیوں کو وارننگ جاری کرتے ہوئے کورونا ایس او پیز پر عمل در آمد کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

محکمہ اقتصادیات کے کے اہلکار روزانہ کی بنیاد پر امارات بھر میں سینکڑوں کاروباری مراکز کے دورے کرتے ہیں تاکہ سماجی فاصلے اور ماسک پہننے جیسے ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید برآں، حکام کیجانب سے عوام کو ہدایات کی ہے وہ چوکنے رہیں اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی رپورٹ پولیس کو یا دیگر حکام کو شکایت کریں۔

خیال رہے کہ دبئی اکنانومی کے علاوہ دبئی بلدیہ بھی روزانہ کی بنیادوں کھانے پینے کی دکانوں اور یدگر مراکز کی انسپیکشن کرتی ہے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button